... loading ...
ہواوے کو اپنے فلیگ شپ فون میٹ 30 میں گوگل اینڈرائیڈ سسٹم، گوگل سروسز اور ایپس کے استعمال سے روک دیا گیا ہے جس کی وجہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جانا ہے (اب وہ اینڈرائیڈ کا اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہی ہے)، مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ صرف سافٹ وئیر تک ہی محدود نہیں۔درحقیقت میٹ 30 سیریز کے فونز میں کسی بھی قسم کے امریکی ساختہ پرزہ جات کا استعمال نہیں ہوا۔یہ بات امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ،رپورٹ میں یو بی ایس اور جاپانی ٹیکنالوجی لیب فوماہوٹ کے تجزیہ کاروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے نے فون کی تیاری کے لیے ایسے سپلائرز تلاش کرلیے ہیں جن کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ہواوے نے ایمپلی فائرز کو اپنی ذیلی کمپنی ہائی سیلیکون کی مدد سے تیار کیا جبکہ آڈیو چپ کے لیے امریکی کمپنی کرس لاجگ کی جگہ ڈچ کمپنی این ایکس پی کی خدمات حاصل کی۔یہ سب امریکی سپلائرز پر انحصار ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے رواں سال مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں وہ امریکی کمپنیوں سے آلات و پرزہ جات کی سپلائی سے محروم ہوگئی تھی اور ان کے ساتھ کاروبار امریکی حکومتی لائسنس سے مشروط کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ کچھ امریکی کمپنیوں بشمول مائیکرو سافٹ کو لائسنس بھی جاری کیے گئے جبکہ کچھ کمپنیوں کو انکار کیا گیا، مگر ان کمپنیوں میں گوگل کا نام شامل نہیں۔ہواوے کے بانی نے اس حوالے سے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم جب تک ممکن ہے گوگل کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گے مگر ہم بڑے پیمانے پر بیک اپ پلان پر بھی کام کررہے ہیں۔ہواوے کی جانب سے رواں سال اگست میں اپنا آپریٹنگ سسٹم ہارمونی متعارف کرایا گیا تھا جبکہ اپنا ایپ اسٹور بھی پیش کیا جس میں فی الحال 45 ہزار ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں، اس کے مقابلے میں گوگل پلے اسٹور میں یہ تعداد 28 لاکھ ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...