... loading ...
ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔فیس بک سمیت ان کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ پر دنیا بھر میں یومیہ 16 ہزار سے زائد نامناسب و فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں فیس بک پر فحش ویڈیوز و تصاویر کو ہٹانے والی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ’روینج پورن‘ کا حصہ ہوتی ہیں اور انہیں متاثرہ شخص کا مخالف اپ لوڈ کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام طور پر فیس بک سمیت اس کی ذیلی شیئرنگ ایپلی کیشنز پر انتہائی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر 25 سے 30 منٹ تک موجود رہتی ہیں، جس کے بعد مذکورہ پوسٹ کے خلاف لاتعداد شکایتیں ہونے کے بعد اسے ہٹایا جاتا ہے۔فیس بک سے فحش ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے کا کام کرنے والی ٹیم کے ارکان نے تسلیم کیا کہ فحش ویڈیوز اور تصاویر کی لاتعداد شکایات کے بعد انہیں ہٹایا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سے فحش ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے کے کام کے لیے محض 25 افراد پر مشتمل عملہ دن رات کام کرتا ہے جو دنیا بھر سے 2 ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا دیکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ 25 افراد کے علاوہ فیس بک سمیت اس کی ذیلی شیئرنگ ایپلی کیشنز پر آرٹیفشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے تحت بھی فحش ویڈیوز اور تصاویر ہٹائی جاتی ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا کہ بعض اوقات مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی فحش ویڈیوز اور تصاویر کو پہچاننے میں مشکل کا شکار نظر آتی ہے اور نامناسب ویڈیوز اور تصاویر ایک سے دوسری جگہ وائرل ہوتی رہتی ہیں اور انہیں اس وقت ہٹایا جاتا ہے جب وہ ہر کسی کے پاس پہنچ چکی ہوتی ہیں اور لوگ انہیں محفوظ کر چکے ہوتے ہیں۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ زیادہ تر کس خطے سے فحش ویڈیوز و تصاویر فیس بک یا اس کی ذیلی ایپلی کیشنز پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں، تاہم بتایا گیا کہ انتظامیہ کو یومیہ 16 ہزار جب کہ ماہانہ 5 لاکھ شکایتیں موصول ہوتی ہیں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...