... loading ...
بھارتی دنیا میں سب سے چھوٹے دماغ رکھتے ہیں، ان کے دماغ اونچائی، چوڑائی اور حجم میں مغربی اور دیگر مشرقی آبادیوں کے مقابلے میں کم ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف حید ر آباد کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کے ایک مطالعے میں کیا گیا ہے۔یہ تحقیق ’’نیورو سائنس انڈیا ‘‘ جریدے میں شائع ہوئی، مطالعے میں کینیڈا کی میک گِل یونیورسٹی کے محقق راگھو مہتا، حیدرآباد کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جیانتھی سواسوامی اور الفن جے تھٹوپٹو، اور کیرالہ کے سری چترا تیرونل انسٹی ٹیوٹ ا?ٓ میڈیکل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آر شیلاکماری اور چندر شیکرن کیسواڈس کی مشترکہ کوشش تھی۔ بھارت کے باشندوں کے لیے پہلا دماغی اٹلس تشکیل دینے کے بعد کہا کہ بھارتیوں کے دماغ چینی اور کاکیشین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوںکے مقابلے میں چھوٹے ہیں۔شکل اور جسامت کے لحاظ سے بھی ان کے دماغ چینی، کوریائی اور کاکیشین باشندوں کے دماغ میں ایک خاص فرق ہے۔ تاہم اس مطالعے میں یہ انکشاف نہیں ہوا کہ دماغی سائز میں فرق کی وجہ سے ان آبادیوں میں کیا آپس میں تفریق پیدا ہوسکتی ہے۔محققین نے صحت مند سوبھارتی نوجوانوں کے دماغی اسکین سے اٹلس تیار کی جن میں نصف خواتین شامل تھیں، جن کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان تھی۔ مطالعہ کے مطابق دماغی اٹلس محققین کو دماغی امیجنگ کے مختلف طریقوں جیسے آیم آر آئی اور فنکشنل ایم آر آئی، یا صحت مند اور بیمار دماغی حالتوں کے درمیان یا افراد کے درمیان موازنہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔کینیڈا میں مونٹریال نیورولوجیکل انسٹی ٹیوٹ اور بین الاقوامی کنسورشیم برائے دماغ میپنگ (آئی سی بی ایم) نے 305 نوجوانوں کے دماغی ایم آر آئی اسکینوں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ڈیجیٹل انسانی دماغ اٹلس تشکیل دیا۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...