وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

فیس بْک نے ایران سے منسلک تقریباً آٹھ سو جعلی اکاؤنٹس بند کر دیے

اتوار    03    فروری    2019 فیس بْک نے ایران سے منسلک تقریباً آٹھ سو جعلی اکاؤنٹس بند کر دیے

فیس بْک کمپنی نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک ایسے 783 اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، جو فرضی ناموں پر بنائے گئے تھے۔ ان میں مخصوص صفحات اور گروپس کے اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بْک ادارے نے جعلی اکاؤنٹ سازی کو ایک منظم غیر مسلمہ رویہ قرار دیا ہے۔ اس اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ان اکاؤنٹس کی بندش میں ٹوئٹر کی تفتیش نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ فیس بْک نے حال ہی میں میانمار، بنگلہ دیش اور روس کے ایسے ہی جعلی گروپوں کے بنائے گئے مختلف اکاؤنٹس کو بند کر دیا تھا۔