فیس بک کے ذریعے انتخابات میں مداخلت کے خلاف نئے فیچرزمتعارف

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم کو ممکنہ طور پر کسی بھی طرح کے انتخابات میں ممکنہ مداخلت کے لیے استعمال کیے جانے کے خلاف نئے فیچرز متعارف کرا دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان فیچرز کے ذریعے یورپ میں مئی میں ہونے والے یورپی پارلیمانی انتخابات میں بھی کسی بھی طرح کی سوشل میڈیا مداخلت کو روکا جا سکے گا۔ فیس بک کو اس بارے میں شدید دباؤ کا سامنا تھا کہ وہ ایسے فیچرز متعارف کرائے، جن کے ذریعے ڈس انفارمیشن کی کسی بھی مہم کا تدارک کیا جا سکے۔ اس طرح کی مداخلت گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر روس کی طرف سے کی گئی تھی۔