... loading ...
امریکی سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ افغانستان میں رواں برس کے اختتام تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے اقوام متحدہ اور خطے کے دیگرممالک کا تعاون درکار ہے ۔سیکریٹری دفاع نے جنگ کے خاتمے سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں وضاحت دی کہ اس حکمت عملی میں امریکی فوجیوں کی افغانستان سے بے دخلی شامل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ سوویت یونین کے حملے سے لیکر آج 40 برس ہوگئے ، بس رواں برس جنگ ختم ہوجائے ، یہ عرصہ بہت ہوتا ہے ۔جِم میٹس نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا یہ ٹھیک وقت ہے اور افغانستان کے شہریوں کو ان کے ٹھیک راستے پر چھوڑ دیاجائے۔
کیلیفورنیا میں قومی دفاعی حکمت عملی سے متعلق ایک اجلاس میں انہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں امن کا حصول عالمی فریقین سمیت خطے کے اہم کرداروں کی بدولت ممکن ہے ۔جِم میٹس نے واضح کیا کہ ہمیں خطے کے دیگر ممالک اور اقوام متحدہ کی مدد حاصل کرنی ہوگی۔سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امن کے راہ میں حقیقی امید دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے ساتھ ہی خطے میں امن بحال پر زور دیا تھا۔امریکا کو افغانستان میں حالت جنگ میں 18 برس ہو چکے ہیں اور تقریباً 16 ہزار امریکی فوجی انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفاعی ٹریننگ دے رہے ہیں۔جِم میٹس نے بتایا کہ امریکا کو فوجیوں کی بے دخلی پر کوئی دباؤ نہیں ہے لیکن مستقل حل کے لیے کوشاں ہے جس کے تحت باغی طالبان کو کابل میں انتظامی امور میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا تاہم انہیں افغان حکومت کا تختہ الٹانے نہیں دیا جائے گا۔ریگن نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 41 ممالک کا اتحاد ہیں جو کہ تاریخ کا سب سے بڑا جنگی اتحاد ہے اور ہم تاحال اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغان شہریوں کی زندگیوں کو کوئی اہمیت نہیں دی، وہ ووٹ کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اس لیے دہشت پھیلا رہے ہیں۔امریکی سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے بتایا کہ افغانستان میں امریکا کا واحدمقصد مفاہمت ہے اور اسی مقصد کے لیے سفیر زلمے خلیل زاد کو مفاہمتی عمل کا انچارج مقرر کیا، ہماری پوری کوشش کہ جنگ کے خاتمے کا سیاسی حل نکلے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے ...
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ،اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط والے م...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا فل کورٹ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظ...
حکومت سندھ نے 30پرائمری ااسکولوں کی تعمیر کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے 1ارب 52 کروڑ 82 لاکھ 70 ہزار روپے کی منظوری دی محکمہ خزانہ سے رقم دینے کی سفارش بھی کردی گئی اسکولوں کی تعمیرات رواں ماہ میں ہی شروع کردی جائے گی۔
سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسمگل شدہ اسلحہ ڈیلروں اور محکمہ داخلہ کی مدد سے لائسنس یافتہ بنائے جانے انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق حیدرآباد میں کسٹم انسپکٹر مومن شاہ کے گھر سے سڑسٹھ لائسنس یافتہ ہتھیار ملے۔تصدیق کرائی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں رکھ لیں مگر باقی رہنماں کو رہا کردیں۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو سنا جائے اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل...
خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پرچینی انجینیئرز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔بشام سے پ...
سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیا جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے تربت میں پ...
اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مزید 81فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے آٹھ واقعات میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق رفح میں ایک گھ...
جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور دو روز میں چوروں نے 4طالب علموں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے سبب نہ صرف جامعہ کی حدود میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 7اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے ...
ملک میں یومیہ چار ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے-تیل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ تین کروڑ چھپن لاکھ ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے۔ آئل کمپنیز نے اسمگلنگ کی روک تھام اورکارروائی کیلئیحکومت اور اوگرا سیمدد مانگ لی ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نیسیکریٹری پیٹرولیم کو ...