... loading ...
دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر اُبھر رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ متعدد برانڈز کیلئے یہاں لاتعداد مواقع ہیں جہاں وہ اپنے صارفین سے براہ راست ’رابطہ‘ قائم کر سکتے ہیں۔گوگل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چھوٹے اور محدود پیمانے پر لاتعداد کاروبار انٹرنیٹ کی بدولت پروان چڑھ رہے ہیں اور اسے بتدریج مزید تقویت مل رہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافہ اور بڑا سرمایہ رکھنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی دلچسپی ہے۔گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل اشتہارات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پانچ اہم نکات کا ذکر کیا۔گوگل کے مطابق پاکستان کی آبادی تقریباً 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جس کا مطالبہ ہے کہ ہر روز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں شہری علاقوں کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے، لوگ دیہی علاقوں سے نکل کر شہر کی زندگی اپنا رہے ہیں، پاکستان میں شہری آبادکاری کا رجحان بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو چکا ہے اور تقریباً 40 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پزیر ہے۔پاکستان کا موجودہ فی کس جی ڈی پی تقریباً ایک ہزار 641 ڈالر ہے، اگر جی ڈی پی کی یہی رفتار برقرار رہی تو 2030 میں پاکستان چوتھی بڑی ابھرتی ہوئی معاشی ریاست بن جائے گا۔پاکستان میں تقریباً 90 فیصد چھوٹی اور محدود پیمانے کی کمپنیاں (ایس ایم ایز) ہیں اور یہ چھوٹی کمپنیاں ملکی ضروریات کا 40 فیصد پورا کرتی ہیں جو ملکی جی ڈی پی کا 305 ارب ڈالر بنتا ہے۔پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ 90 لاکھ اسمارٹ فون کے صارفین ہیں جس میں اندازاً 83 فیصد ‘اینڈرائڈ موبائل استعمال کرتے ہیں، گزشتہ چند برس میں اینڈرائڈ موبائل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جتنے اسمارٹ موبائل صارفین بڑھیں گے اس طرح آن لائن صارفین کی تعداد بھی بڑھے گی۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ (آبادی کا 22 فیصد) ہے، اس حقیقت کے تناظر میں آئندہ برسوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا، گزشتہ تین برس میں یوٹیوب کو دیکھنے والوں کی تعداد میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے تحت چین 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور اسی منصوبے میں ملک کے اندر انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے 820 کلومیٹر لمبی فائبر آپٹک کیبل بھی ڈالی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں چین موبائل نامی کمپنی ملک میں 3 جی اور 4 جی میں سرمایہ کاری کر سکے گی۔واضح رہے کہ اسی کمپنی نے 3 اور 4 جی میں مزید وسعت پیدا کرنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان میں 2.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...