... loading ...
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مدارس کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا مایوس کن امر ہے ،مدارس میں 28لاکھ طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور تمام سہولیات فراہم ی جاتی ہے ۔ 29ہزار مدارس نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں،مدارس کے خلاف سازشیں پہلے بھی ناکام بنائی ہے اور آئندہ بھی مدارس کے خلاف ہر پروپیگنڈہ ناکام بنایاجائے گا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملکی سطح پر ایک بورڈ ہے جو مدارس کے نظام کو فعال بناتا ہے ۔ عنقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام مدارس کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا ااظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد ،رکن عاملہ وفاق المدارس مولانا اخونزادہ ضیاء و دیگر علماء نے جامعہ فاروقیہ کوٹکی میں پیغام مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حسین احمد نے کہا کہ وفاق الدارس سے 29ہزار مدارس کا الحاق ہوا ہے جن میں 28لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو عصری و دینی تعلیم دی جاتی ہے اور ان مدارس کا تمام انتظام مقامی افراد کرتے ہیں۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حکمران ان مدارس کی ملی و دینی خدمات کا اعتراف نہیں کرتے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دینی مدارس کی کردار کشی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مدارس ، اسکول اور کالجوں کو ایک نصاب کے تحت کرنے کی بات کی ہے اگر ایسے اقدامات اٹھائے گئے تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ مدارس کے رجسٹریشن کا معاملہ سنجیدگی سے لیں اور اسے احسن اندازمیں مکمل کریں ۔ وفاق المدارس العربیہ کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد نے مزید کہا کہ وہ اور دیگر ذمہ داران پاکستان کے تمام اضلاع کے دورے کر رہے ہیں جن کی تکمیل کے بعد صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام پیغام مدارس کانفرنسیں ہونگی۔ جس کے بعد کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بھی مرکزی کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں دیگر ممالک کے سفرا اور اہم شخصیات بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاق المدار س کا الحاق وفاقی وزار مذہبی امور یا وزارت تعلیم کے ساتھ کر دیا جائے ،نیکٹا کے ساتھ الحاق کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...