وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

پاکستان کے سماجی طبقات میں تیزی سے تبدیلی ،رپورٹ

پیر    05    نومبر    2018 پاکستان کے سماجی طبقات میں تیزی سے تبدیلی ،رپورٹ

پاکستان میں ابھرتے ہوئے خوشحال صارفین کی تقریباً دو تہائی (64فیصد) تعدادطبقاتی سطح میں اوپر کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ ان میں سے 11فیصد سماجی طبقات میں غیرمعمولی رفتارسے تبدیلی رونما ہو رہی ہے جو نہ صرف گزشتہ نسل کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے بلکہ معاشرے کے دیگر طبقات میں رونما ہونے والی تبدیلی سے بھی زیادہ ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق خوشحال افراد، جن کے درمیان طبقاتی تبدیلی تیزی سے رونما ہوئی ہے ، ان کا تناسب 59 فیصد ہے اور ان میں سے 7 فیصد ایسے افراد ہیں جن کے درمیان طبقاتی تبدیلی غیرمعمولی تیزی سے رونما ہوئی ۔اس اسٹڈی کے مطابق پاکستان میں طبقاتی تبدیلی کے حوالے سے متحرک طبقہ کی آمدن میں اضافہ متاثر کن ہے جن میں سے تقریبا نصف (44فیصد)کی تنخواہوں میں ،گزشتہ سال کے مقابلے میں ،10 فیصد یا اس سے زیادہ کا اضافہ ہوا جب کہ ایک تہائی سے زیادہ (34فیصد)کی آمدن میں ، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران،50فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔ اس ا سٹڈی کے مطابق پاکستان کے جن لوگوں میں طبقاتی تبدیل رونما ہو رہی ہے وہ تعلیمی اعتبار سے بھی بہتر ہیں اور ان میں روزگار کے حصول اوراپنے والدین کے مقابلہ میں ذاتی گھر کی شرح بھی زیادہ بہتر ہے۔