... loading ...
سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بری کرنے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد پل بلاک کردیا ، آبپارہ چوک میں تمام دوکانوں کو بند کر ادیا گیا اور مذہبی جماعت کے کارکنان کی فیصلے کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے ،میٹروبس سروس معطل کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بری کرنے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد پل بلاک کردیا،وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 6- آبپارہ میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ریڈزون میں بھی کنٹینرز رکھ دیے گئے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان میٹروبس سروس بھی معطل ہوگئی آ
بپارہ چوک میں تمام دوکانوں کو بند کروادیا گیا اور مذہبی جماعت کے کارکنان کی فیصلے کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے ۔کراچی میں لیاری، ایکسپریس وے ، اسٹار گیٹ، نمائش چورنگی، بلدیہ اور نٹی جیٹی پل سمیت متعدد علاقوں میں بھی احتجاج کیا گیا ۔ سپر ہائی وے کو بھی بلاک کردیا گیا اور حیدر آباد سے کراچی کی دو طرفہ ٹریفک معطل ہو گئی ۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ شیر شاہ سے بلدیہ ٹاؤن آنیوالے شہری بلدیہ ٹریفک چوکی سے لیبر سکوائر جانے والے راستوں پر سفر کریں اورموچکو سے بلدیہ آنیوالے شہری ڈبہ موڑ کی طرف جانیوالے راستے کو متبادل کے طور پر استعمال کریں۔لاہور میں مال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی مذہبی جماعتوں کے کارکنان سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔مذہبی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ دوسری جانب تحریک لبیک نے کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دے دی ۔ رہنما تحریک لبیک پیر محمد اعجاز اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ، کارکنوں کو آگے کے لائحہ عمل سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ معاملے پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جائے گا۔تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن 4نمبر، اورنگی ٹاؤن 5نمبر، ٹاور اور نمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا ، بلدیہ ٹاؤن 4نمبر پر مشتعل افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا ۔احتجاج میں کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔ یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کو بری کردیا ۔ عدالت نے آسیہ مسیح کی اپیل پر 8 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آسیہ مسیح نے سزائے موت کے خلاف 2015 میں عدالت عظمی میں اپیل دائر کی تھی جس کا فیصلہ سنایا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اگر آسیہ بی بی کے خلاف کوئی اور کیس نہیں ہے تو انہیں فوری رہا کردیا جائے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ محفوظ کرتے وقت حکم جاری کیا تھا کہ کیس کا فیصلہ آنے تک کسی ٹی وی چینل پراس کیس سے متعلق کوئی بحث نہیں کی جائے گی۔ فیصلے کے بعداسلام آباد کے ریڈ زون میں کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں اور ملک میں سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ۔
پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے بھارت کے 26اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا،بھارت کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا،کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ...
عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، سیاسی و مذہبی جماعتوں ،تنظیموں کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں ،پاک افواج کے حق میں نعرے ، مٹھائیاں تقسیم ، شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں کی بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی...
خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔تفصیلات...
عالمی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر بھارتی ائیر مارشل سے سوال بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے، ائیر مارشل کا جواب بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم...
پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو باہمی طور پر فروغ دیں گے ، امریکی صدر امریکا کے ساتھ امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، پاکستانی دفتر خارجہ جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان او...
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...
مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...
امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...