... loading ...
ادارہ ترقیات کراچی قومی احتساب بیورو کے نشانے پر نئے ڈائریکٹر نیب نے ہوٹ سیٹ سنبھالتے ہی اپنی سابقہ شاندار روایت کا تسلسل جاری رکھا فرائض منصبی کا طاقتور ڈنڈا اُٹھا لیا، گزشتہ روز ادارہ قومی احتساب بیورو کی چاق وچوبند ٹیم نے ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر لینڈ قاسم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن زاہد سلیم سکریٹری ادارہ ترقیات فضیل بخاری کو گرفتار کرلیا، جبکہ چوتھے شخص کا نام معلوم نہ ہو سکا، چھاپے کی خبر کرپٹ افسران سرپرستوں اور سہوت کاروں پر بجلی بن کر گری افسران واہلکاروں میں سراسیمگی پھیل گئی۔
ذرائع نے بتایا آدھے گھنٹے سے بھی مختصر عرصے میں سوک سینٹر کرپٹ مافیا سے خالی ہوگیا، ادھر سوک سینٹر میں اپنے کاموں کیلے آنے والے شہریوں کے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے اور انھیں جواب دیا گیا صاحب لوگوں کو کسی ایمرجنسی میٹنگ میں جانا پڑا، جبکہ صورتحال اسکے بالکل،برعکس تھی، واضح رہے مذکورہ چھاپہ مار کارروائی کو ماضی کے فکسڈ میجوں کےبرعکس اور حقیقی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، وقت کیساتھ تمام حقائق سے پردہ اُٹھے گا،
ادارہ ترقیات کراچی سے موصلہ اطلاعات کے مطابق روزنامہ جرأت میں کرپٹ مافیا کے خلاف متواتر تابڑ توڑ اور حقائق پر مبنی شائع ہونے والی خبروں نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور مذکورہ چھاپہ اسی سلسلے کی کڑی بتایا جا رہا ہے۔ یاد رہے ادارہ ترقیات کراچی کو کرپٹ مافیا کے افسران و اہلکاروں نے اپنے بے رحم پنجوں میں جکڑ رکھا ہے، مالی جرائم بے قاعدگیوں بے ضابطگیوں بد انتظامی اور سیاسی اثرورسوخ دباؤ نے ادارے کی ریاستی رٹ کو مفلاج کرتے ہوئے نہ صرف مفلوج بلکہ کنگال کر دیا ہے، ان معملات نے ایک جانب ادارے کی ساکھ تو دوسری جانب کام کرنے والے ملازمین کا ذہنی سکون تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، بے جا سیاسی اور حکومتی مداخلت اور من مانے فیصلوں نے ادارے کی قانونی حیثیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں جس کے سبب ہزاروں ملازمین سخت ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔
دوسری جانب ادارے سمیت انکا معاشی مستقل بھی داؤ پر لگ گیا ہے، اس ضمن میں اہل ایماندار دیانتدار سینئر اور با کردار ملازمین کو نظر انداز اور ان سے کی جانے والی زیادتیوں نے بھی لاوے کی شکل اختیار کر لی ہے، جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، جس کا ردعمل شدید ترین صورت میں سامنے آسکتا ہے، جسے نظر انداز کرنا کسی طور بھی دانش مندی نہیں ہے۔ نئے ڈائریکٹر نیب کراچی سے ادارے اور ملازمین نے بڑی توقعات وابستہ کر لیں ہیں، مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اُٹھائے گئے حلف کی مکمل پاسداری کرتے ہوے ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...