لشکر طیبہ پر دباؤ برقرار رہے گا، دہشت گردی کے خلاف امریکی حکمت عملی کا اعلان

امریکاکے صدرنے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی کااعلان کردیاہے جس کے تحت دہشت گردوں کاان کی کمیں گاہوں تک پیچھاکیاجائے گا۔امریکاکی قومی حکمت عملی کے مطابق دہشت گردوں کوحاصل تعاون کی جڑکاٹی جائے گی اور انسداددہشت گردی کے لیے امریکی اقدامات کومنظم اور جدید بنایا جائے گا۔انسداددہشت گردی آپریشنز سے سبق حاصل کرکے تیار کی گئی اس حکمت عملی کامقصد ملکی سیکورٹی بہتربناناہے ،ساتھ ہی امریکاکے شراکت دارممالک کی انسداددہشت گردی صلاحیت بھی مضبوط بنائی جائے گی۔امریکی محکمہ خزانہ کاکہناہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اقتصادی نظام کوبھی سخت بنایا جائے گا۔وزیرخزانہ اسٹیون منچن نے کہا کہ داعش،القاعدہ، حزب اللہ ،لشکرطیبہ اوردیگر تنظیموں پردباؤبرقراررکھاجائے گا۔

Electrolux