وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

خواتین سے زیادتی‘امریکی اداکار کو 10سال قیدکی سزا

بدھ    26    ستمبر    2018 خواتین سے زیادتی‘امریکی اداکار کو 10سال قیدکی سزا

امریکا کے معروف اداکار بل کاسبی کومتعدد خواتین سے زیادتی کے الزام میں 3 سے10 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔سزاکے تحت ہالی ووڈ کے صف اول کے مزاحیہ اداکار بل کاسبی 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور پراسیکیوشن کی رقم بھی دینا ہوگی۔خیال رہے کہ بل کاسبی می ٹو مہم شروع ہونے کے بعد سزا پانے والے پہلے سیلبریٹی ہیں، جج نے سزا سناتے ہوئے بل کاسبی کو پرتشدد جنسی درندہ قرار دیا۔جج نے80 سال کے ایکٹر کو ضمانت پر بھی رہا کرنے سے انکار کردیا۔سزا سنائے جانے پر 81 برس کے بل کاسبی کو پنسلوینیا کی جیل بھیج دیا گیا۔