... loading ...
گرمیوں میں تخمِ بالنگو کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔یہ جسم کی گرمی کو ختم کر کے ٹھنڈک پیداکرتا ہے۔اسے تخمِ ملنگابھی کہتے ہیں۔ا س میں مانع تکسید (Antioxidant)صلاحیت پائی جاتی ہے۔ تخمِ بالنگو میں اومیگا3 وافر مقدار میں ہوتا ہے، یعنی اس میںدیگر غذائی اشیاکی نسبت 60فی صد زیادہ اومیگا3پایا جاتا ہے۔ تخم بالنگو کے پودے کا شمار ان پودوں میں کیا جاتا ہے جن میں چربیلے تیزاب (فیٹی اسیڈ) کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔یہ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا اوردماغ کو توانائی بخشتا ہے۔ تخمَ بالنگو کے بیجوں میں ہر قسم کی سوزش و خارش کو روکنے کی خاصیت پائی جاتی ہے ۔ یہ جِلد پر ہونے والی سرخی کو کم کر کے دانوں پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ تخم بالنگو کا تیل جِلد میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا یہ جِلد کی خشکی کو دور کردیتا ہے۔ اس تیل میں مانع تکسید اور غذائیت بخش اجزا کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک خاص قسم کا ترشہ(ایسڈ) ہوتا ہے جو مانع تکسید کے طور پر کام کرتا ہے، یہ جھڑیوں اور لکیروں کو بننے سے روکتا ہے۔ تخمِ بالنگو میں ایسے اجزاپائے جاتے ہیں، جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے پڑنے والے اثرات کو روکنے میں معاون ہیں جسم میں لحمیات (پروٹینز) کی کمی بالوں کو بڑھنے سے روکتی ہے اور اس کمی کے باعث بال کے دومنھ بھی ہو جاتے ہیں ۔ تخمِ بالنگو بنیادی طور پر لحمیات فراہم کرنے کا کام کرتا ہے اسی لیے یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے جسم میں تانبے کی ضرورت سے کسی طور پر بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تخمِ بالنگو میں تانبا بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما بہت تیزی سے کرتا ہے یہ میلانن (Melanin) نامی مادہ رنگ (Pigment) کی مقدار میں اضافہ کرتاہے جو بالوں کے قدرتی رنگ طویل عرصے تک تبدیل ہونے سے روکتا ہے یعنی بالوں کو وقت سے پہلے سفید نہیں ہونے دیتا ۔ جست (زنک) کو روزانہ کی غذائوں میں شامل کرنا بہت ضروری ہے ہمیں ایسی غذائیں کھانی چاہیں جن میں جست کی وافر مقدار پائی جاتی ہو۔ جست نہ صرف بالوں کے خلیات (سیلز) تیار کرتا ہے بلکہ اس سے بالوں کی قدرتی چمک دمک اور خوب صورتی بھی برقرار رہتی ہے۔ تخمِ بالنگو میں فولاد کی مقدار بھی ہوتی ہے ۔ یہ بالوں کو لمبااور گھنا کرتا ہے۔ فولاد بالوں کو اوکسیجن فراہم کرتا ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور گھنا پن ختم ہو جاتا ہے۔ تخمِ بالنگو خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو منتوازن رکھتا ہے جس سے آپ کا دل صحت مند اور توانا رہتا ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بھی معمول پر رکھتا ہے ، جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم رہتا ہے۔ تخمِ بالنگو جس کو توانائی دیتا ہے گرمیوں میں تخمِ بالنگو روزانہ کھانے سے مٹاپا نزدیک نہیں آتا اس لیے کہ اس میں حرارے (کیلوریز) نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ موٹاپے میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ روزانہ تخمِ بالنگو کھائیں ان کے وزن میں کمی ہونے لگے گئی۔ تخمِ بالنگو میں ایک ایسا جزو پایا جاتا ہے جو پُرسکون نیند لانے کا سبب بنتا ہے۔ تخمِ بالنگو میں دیگر غذائی اشیا کے مقابلے میں لحمیات زیادہ مقدار میں ہوتی ہیں۔ دن بھر میں صرف ایک بار تخمِ بالنگو کھانے سے ہمارے جسم کو 18 فیصد کیلسئیم مل جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتاہے۔ اس میں ایک اور جزو بھی پایا جاتا ہے جو کیلسئیم کو ہڈیوں میں جذب کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ تخم بالنگو ہاضمے کے لیے بہت فائدہ مند ہے ۔ یہ کھانا جلد ہضم کرنے میں معاون ہے یہ معدے کی تیزابیت کو ختم کردیتا ہے۔ تخمِ بالنگو کھانے سے جسم کی ناکارہ ہونے ولی بافتوں (ٹشوز) کو نئی زندگی مل جاتی ہے اس سے پٹھے اور بافتیں مضبوط ہو جاتی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...