... loading ...
پولیس نے گذشتہ دو سالوں کے دوران یو ٹیوب سے کہا ہے کہ وہ 50 سے 60 میوزک ویڈیوز کو حذف کر دے کیونکہ وہ تشدد پر اکساتی ہیںویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک سینئیر پولیس اہلکار کے کہنے پر آدھی سے زیادہ ’پرتشدد‘ میوزک ویڈیوز کو حذف کر دیا ہے۔یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ اب تک 30 سے زیادہ کلپس کو ہٹایا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کریسڈا ڈک نے یو ٹیوب پر موجود چند ویڈیوز کو لندن میں قتل اور پرتشدد جرائم میں اضافے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے بطور خاص ’ڈرل میوزک‘ کا ذکر کیا۔انھوں نے یو ٹیوب سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا مواد حذف کر دیں جو تشدد کو پرکشش بنا کر پیش کرتا ہے۔شکاگو سے شروع ہونے والے اس ڈرل میوزک کے سب سے بڑے سٹار چیف کیف جو سنہ 2012 میں آنے والا ’آئی ڈونٹ لائیک‘ نامی گانے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے گانے کے بول اکثر منشیات اور تشدد کی تفصیلات بیان کرتے ہیں۔
فروری میں 17 سالہ جونیئر ریپر سمپسن کو اس وقت عمر قید کی سزا سنائی گئی جب ان کے تین ساتھیوں نے 15 سالہ جرمین گوپل کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ سمپسن نے جرمین کو مارنے سے پہلے چاقو کے ساتھ حملوں کے بارے میں ایک ٹریک لگایا تھا۔جج اینتھونی لیونارڈ نے سمپسن کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا ’آپ نے تجویز کیا کہ یہ دھن صرف شو کے لیے تھی تاہم مجھے آپ کی بات پر یقین نہیں ہے اور مجھے شک ہے کہ آپ حملے کے صحیح موقعے کا انتظار کر رہے تھے۔‘
پولیس نے گذشتہ دو برسوں کے دوران یو ٹیوب سے کہا ہے کہ وہ 50 سے 60 میوزک ویڈیوز کو حذف کر دے کیونکہ وہ تشدد پر اکساتی ہیں۔ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے اس کے بعد 30 سے زیادہ ایسی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مائیک ویسٹ کا کہنا ہے کہ گروہ فلموں اور مواد کے ساتھ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو موسیقی کی ویڈیو کی طرح لگتا ہے لیکن اصل میں ان میں گروہوں کو دھمکی دینے کی زبان استعمال ہوتی ہے۔ان کے مطابق ان ویڈیوز میں تشدد کے اشارے ہوتے ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ وہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یو ٹیوب کے ایک ترجمان کا کہنا ہے’ ہم نے ایسی پالیسیاں بنائی ہیں جو خاص طور پر برطانیہ میں چاقو سے تشدد کی ویڈیوز سے نمٹنے میں مدد کرتی ہیں۔‘
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...