... loading ...
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ صرف زیادہ کھانا،ہوٹل کے کھانے اور فاسٹ فوڈز ہی موٹاپے کا باعث بنتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جس فضا میں آپ سانس لیتے ہیں اس کی آلودگی اور اس میں موجود زہریلے مادے بھی جسم میں داخل ہو کر موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں۔ جس فضا میں انسان سانس لے رہا ہو اس میں موجود ذرات سانس کی نالی کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر جلن اور بد ہضمی پیدا کرتے ہیں اور اس سے انسانی جسم پھولنے لگتا ہے۔تحقیق کاروں کے مطابق ٹریفک اور سگریٹ کا دھواں اس آلودگی کے اہم عناصر ہیں جس کے انتہائی چھو ٹے اور نقصان دہ ذرات جسم میں داخل ہو کر بد ہضمی پیداکرتے اور انسانی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق اس کے اثرات جلد ظاہر نہیں ہوتے تاہم زندگی بھر میں یہ اپنا اثر ضرور دکھاتے ہیںاور کئی دیگر بیماریوں کے علاہ سانس کی بیماریوں کو بھی جنم دیتے ہیں۔مزید تحقیق کے مطابق وضاحت کی گئی ہے کہ ہوا میں سانس لینا اور اس کا جسم میں سرائیت کرنا صرف پھیپھڑو ں کو ہی نہیں بلکہ نظامِ انہظام کو بھی متاثر کرتا ہے۔سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی ہوا پھیپھڑوں کے علاوہ دیگر نظام کو بھی متاثر کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ شہروں میں رہنے والے لوگ دیہات میں رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ دل کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔تحقیق کے سربراہ نے کچھ چوہوں کو صاف ستھری آب و ہوا فراہم کی جبکہ کچھ کو ٹریفک کے دھوئیں والی ہوا میں رکھا جس کے بعد دونوں کا وزن اور ان کے نظامِ ہضم کا موازنہ کیا گیا،دس ہفتوں بعد کے مشاہدے کے نتیجے میں سامنے آیا کہ جو چوہے دھوئیں سے آلودہ ہوا میں رکھے گئے ان کے جسم اور اندرونی حصوں کا وزن بہت تیزی سے بڑھا جبکہ خورد بینی جائزے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان چوہوں کے فیٹ سیل بیس فیصد تک بڑھ گئے اور ان میں شوگر کے آثار بھی سامنے آئے۔در اصل ہوا میں موجود یہ ذرات2.5مائیکرو میٹر چوڑے ہوتے ہیں اور جب ہم سانس لیتے ہیں تو یہ ذرے ہوا کے ذریعے ہمارے سانس میں داخل ہو کر پھیپھڑوں اور نروس سسٹم کو متاثر کرتے ہیں،اور جسم سے ایسے ہار مونز خارج کرتے ہیں جو خون میں موجود شوگر جانچنے والے ٹشوز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔یہ ذرات بد ہضمی پیدا کرنے والے مالیکیولز سائٹو کائنز کو بڑھا دیتے ہیں جس سے مزاحمتی خلیے صحت مندانہ ٹشوز پر حملہ آور ہو کر انسولین کو محسوس کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی بد ہضمی کا باعث بنتے ہیں،نتیجتاً جسم موٹاپے کا شکار ہونے لگتا ہے۔چودہ سال تک دنیا بھر کے62ہزار افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق اس آلودہ ماحول میں یعنی ایک کیوبک میٹر ہوا میں یہ زہریلے مادے دس مائیکرو گرام تک موجود تھے جبکہ ان لوگوں میں شوگر کے تناسب میں گیارہ فیصد تک اضافہ ہوا،تاہم ایشیائی ممالک میں یہ ذرے ہوا کی ایک کیوبک میٹر میں500مائیکرو گرام تک موجود تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کیے جانے چاہئیں جس سے موٹاپے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...