وجود

... loading ...

وجود

بھارتی آرمی چیف کے دورہ مقبوضہ کشمیرنے واد ی میں آگ لگادی

منگل 03 اپریل 2018 بھارتی آرمی چیف کے دورہ مقبوضہ کشمیرنے واد ی میں آگ لگادی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران قابض فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس سے 27کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کو جھڑپ کا نام دیتے ہوئے پولیس حکام نے دعویٰ کیا کشمیر کے جنوبی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ مبینہ طور پر یہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لیے آئے تھے۔ آئی این پی کے مطابق بھارتی پولیس اور فوج نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور پیلٹ گنز سے فائرنگ کی۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ اے این این کے مطابق بھارتی آرمی چیف کے دورہ کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں تباہی مچا دی۔ شوپیاں اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کے دوران 20کشمیری شہید ہو گئے۔ مبینہ کارروائیوں میں 3 بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔ فورسز نے دعویٰ کیا مارے جانے والوں میں 2 کمانڈرز بھی شامل ہیں جبکہ ایک جنگجو کو زندہ پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

واقعات کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔ کاروباری مراکز، تجارتی ادارے بند، انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل ہو گئی اور ٹرین کا پہیہ بھی رک گیا۔ حریت قیادت نے نوجوانوں کی شہادت کیخلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی کال پر آج دو اپریل کو یوم مذمت منایا جائے گا۔ اے ایف پی/ اے این این/ نیٹ نیوز کے مطابق شہادتیں دو مختلف واقعات میں ہوئی ہیں۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ کشمیری نوجوان بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا جبکہ شہید نوجوانوں میں اعلی مجاہد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ وادی میں پولیس چیف شیش پال وید نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مارے جانے والوں میں دو مجاہد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ پہلا واقعہ شوپیاں کے درگد گائوں میں پیش آیا۔ جہاں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 12 نوجوان مارے گئے جبکہ بھارتی فورسزکے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اننت ناگ کے علاقے دیالگام میں ایک جنگجو کو زندہ پکڑا گیا جبکہ ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ ادھر اسرائیلی فوج کے سابق اعلیٰ افسر نے ڈی جی پولیس ایس پی وید کی جھڑپ کے حوالے سے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فورسز کو شاباش دی۔ اسرائیلی فوج کے سابق افسر کرنل ایونر میولر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ان اسلامی دہشتگردوں کے خاندانوں کو بھی بے گھر کیا جانا چاہیے۔ اور ان کے تمام حامیوں کو گولیوں سے بھون کر رکھنا چاہئے۔ واقعات کیخلاف لوگوں نے بھارتی فورسز پر پتھرائو کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ وادی میں کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ ریل سروس بھی بند کر دی گئی جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل سروس پہلے سے معطل ہے۔ ادھر پلوامہ اور کھنہ بل میں پولیس پر جنگجوئوں کے حملوں میں ایک سپیشل پولیس افسر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔ ادھر شوپیاں میں جنگجوئوں نے فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران گاندربل کے علاقے سمبل سوناواری کے شاہ گنڈ اور نائد کے علاقوں میں اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب تلاشی کارروائی کے دوران فوج اور مشتعل نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپوں کے دوران 11نوجوان پیلٹ اور شیلنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ایک مکان کے اندر شل پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

شاہ گنڈ میں اس وقت نوجوانوں اور فوج کے مابین جھڑپ ہوئی جب فوج نے بستی کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران لوگ گھروں سے باہر آئے اور نعرہ بازی کی جس دوران نوجوانوں نے پتھرائو کیا۔ فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 6نوجوان زخمی ہوئے۔ صباح نیوز کے مطابق وزیراعظم ا?زادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر نے دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں سے اپیل کی ہے وہ پیرکو یوم مذمت منائیں اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے زعما، سول سوسائٹی، تاجر اورطلبا مذمتی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور منصوبہ بندی کے تحت ہندوستانی بد نام زمانہ خفیہ ایجنسی’را‘ معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرا رہی ہے۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، بھارتی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا جائے۔ این این آئی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کی 29سال کی رپورٹ شائع کردی جس میں 1989ء تا 28فروری 2018ء تک بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز قتل عام کیا جن میں 94ہزار 9سو 22افراد کو مختلف جعلی مقابلوں میں قتل کیا جبکہ مختلف علاقوں میں 7ہزار سے زائد گمنام قبروں کا بھی انکشاف ہوا۔ حراست کے دوران مختلف عقوبت خانوں میں اذیت دے کر 7ہزار 1سو افراد کو قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق سول بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف جیلو ں میں ڈالا گیا ہے جن کی تعداد 1لاکھ 43ہزار 364 افراد جو اس وقت مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیںجبکہ 22ہزار 866خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 1لاکھ 7ہزار 697بچے یتیم ہوئے۔ 11ہزار 43خواتین کا گینگ ریپ ہوا۔ 1لاکھ 86ہزار 64مقامات کو مکمل طور پر تباہ کرکے اربوں روپے کا نقصان کیا جبکہ فروری 2018ء میں 15بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا، 1حراست میں جبکہ 57افراد زخمی ہوئے۔ 209سول افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16مقامات کو مکمل طور پر تباہ کرکے اپنی درندگی کا ثبوت پیش کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اس ظلم کا نوٹس لے۔ اتوار کی شام جاری کیے گئے ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پر امن احتجاج کرنے والوں بطور خاص نوجوانوں اور بچوںکے خلاف وحشیانہ کریک ڈاو?ن جاری ہے جس میں خاص طور پر چھرہ بندوقیں استعمال کی جارہی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے تاکہ معصوم کشمیریوں کو محکوم بنایا جاسکے اور مزید دبایا جائے۔ خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا غیر انسانی چہرہ پیش کر رہی ہے، بھارت کشمیریوں کے ساتھ ایسا سلوک دہائیوں سے روا رکھے ہوئے ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو جان بوجھ کر اور ایک طریقہ کار کے تحت ہدف بنایا جارہا ہے تاکہ کشمیریوں کے عزم کو توڑا جاسکے تاہم قابض افواج کے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات سے کشمیری عوام کے عزم کو مہمیز کرتے ہیں۔ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور پرعزم عوام نے بار بار ثابت کیا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں اور ماورائے قتل اقدامات سمیت کسی بھی قسم کے مظالم ان کو حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔ نہ ہی کسی بھی قسم کا بھارتی پراپیگنڈا عالمی برادری کو گمراہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی قانونی و ذاتی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دے سکتا ہے۔ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں اور زندہ رہنے کے سب سے بنیادی انسانی حق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے زندگیاں چھیننے کے اس کلچر کو روکے جو اس نے کئی دہائیوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔ پاکستان عالمی برادری پر یہ بھی زور دیتا ہے کہ اپنا درست کردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کام کرے۔

خصوصی نامہ نگار کے مطابق امیر جماعۃ الدعوۃحافظ سعید کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کو شہید کیے جانے کے خلاف ملک گیر احتجاج اور لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کا وہ پیغام سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا نوحہ بیان کیا ہے۔ آسیہ اندرابی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کشمیر لہو لہان ہے، لوگ ہر طرف لاشیں گن رہے ہیں، ہر طرف مساجد میں پاکستان کے ترانے بج رہے ہیں،آسیہ اندرابی نے پاکستان سے التجاء کی پاکستان یوم سیاہ کا اعلان کرے، اپنے کشمیریوں کیساتھ، کشمیر کیساتھ،غیور کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منائیں۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائد میر واعظ مولوی عمر فاروق نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ’’جنوبی کشمیر میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جس سے بیس نوجوان شہید ہوگئے ہیں، جن میں سے بارہ کا تعلق شوپیاں ضلع سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک اپنا پیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کو چن چن کر مارا جائیگا اور دنیا خاموشی سے دیکھتے رہے گی۔


متعلقہ خبریں


حکومت بجٹ کو چھپانے لگی،ٹیکس رعایتوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے سے انکار وجود - بدھ 17 جون 2026

حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...

حکومت بجٹ کو چھپانے لگی،ٹیکس رعایتوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے سے انکار

عمران خان سے ملاقات تک خیبر پختونخوا کا حتمی بجٹ ملتوی، صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپرمنظور ہوگا وجود - بدھ 17 جون 2026

میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...

عمران خان سے ملاقات تک خیبر پختونخوا کا حتمی بجٹ ملتوی، صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپرمنظور ہوگا

منشیات کیس ،پنکی کیخلاف بڑے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات وجود - بدھ 17 جون 2026

ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...

منشیات کیس ،پنکی کیخلاف بڑے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

کراچی میں پنکی کے بعد ایک اور منشیات گینگ بے نقاب وجود - بدھ 17 جون 2026

منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...

کراچی میں پنکی کے بعد ایک اور منشیات گینگ بے نقاب

سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں لانے کا اعلان وجود - بدھ 17 جون 2026

رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...

سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں لانے کا اعلان

عمران خان کو باہر آکر سیاست کرنے دیں،مولانا فضل الرحمان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی حمایت وجود - منگل 16 جون 2026

ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...

عمران خان کو باہر آکر سیاست کرنے دیں،مولانا فضل الرحمان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی حمایت

گندم ذخیرہ اندوزی،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کرینگے، وزیراعلی سندھ وجود - منگل 16 جون 2026

81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...

گندم ذخیرہ اندوزی،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کرینگے، وزیراعلی سندھ

کراچی کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے،شرجیل میمن وجود - منگل 16 جون 2026

عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...

کراچی کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے،شرجیل میمن

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، پی ٹی آئی کا 10 ہزار افراد جمع کرنے کا اعلان وجود - پیر 15 جون 2026

تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، پی ٹی آئی کا 10 ہزار افراد جمع کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان پھر گروپ بندی کا شکار، خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال آمنے سامنے وجود - پیر 15 جون 2026

پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...

ایم کیو ایم پاکستان پھر گروپ بندی کا شکار، خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال آمنے سامنے

بجٹ میں آئی ٹی کیلئے کوئی منصوبہ شامل نہیں، حافظ نعیم وجود - اتوار 14 جون 2026

حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...

بجٹ میں آئی ٹی کیلئے کوئی منصوبہ شامل نہیں، حافظ نعیم

امریکا سے معاہدے پر آج دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران وجود - اتوار 14 جون 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...

امریکا سے معاہدے پر آج دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران

مضامین
مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش وجود بدھ 17 جون 2026
مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش

علم، اعتدال اور اصلاحِ معاشرہ کا روشن باب وجود بدھ 17 جون 2026
علم، اعتدال اور اصلاحِ معاشرہ کا روشن باب

ایک تقریب ملتوی ہوگئی!! وجود منگل 16 جون 2026
ایک تقریب ملتوی ہوگئی!!

جھوٹ ہمیشہ اعتماد کا قاتل ہوتا ہے! وجود منگل 16 جون 2026
جھوٹ ہمیشہ اعتماد کا قاتل ہوتا ہے!

کب تک ؟ وجود منگل 16 جون 2026
کب تک ؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر