... loading ...
امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک عدالت نے حکم دیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں فروخت کی جانے والی کافی پر سرطان سے خبردار کرنے کا پیغام (وارننگ لیبل) لگانا ضروری ہے۔کونسل فار ایڈجوکیشن اینڈ ریسرچ آن ٹاکسکس نے سٹار بکس سمیت تقریباً 90 کافی کمپنیوں پر صارفین کو کافی میں موجود زہریلے کیمیکل کے بارے میں آگاہ نہ کرنے پر مقدمہ کیا ہے۔اس گروپ کا کہنا ہے کہ ایکرائل امائیڈ جو کہ کافی کو روسٹ کرنے کے دوران پیدا ہوتا ہے کو کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت (کارسینوجینک) کینسر کا موجب سمجھا جاتا ہے۔ 2016 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے (کارسینوجینک) کی ممکنہ فہرست میں سے کافی کو نکال دیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود لاس اینجلس کی عدالت کی طرف سے ایسا فیصلہ آیا ہے۔خبر راساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان کمپنیوں کو ممکنہ طور پر لاکھوں ڈالر جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔بدھ کو سپیریئر کورٹ کے جج ایلیہو برلے نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سٹار بکس سمیت کئی دیگر کمپنیاں (کارسینوجینک) سے خطرے کے بارے میں آگاہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔جن کمپنیوں پر مقدمہ کیا گیا ہے ان کے پاس اپیل کرنے کے لیے 10 اپریل تک کا وقت ہے۔سٹار بکس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صحافیوں کو نیشنل کافی ایسوسی ایشن (این سی اے) کے اس بیان کو پڑھنے کا کہا جس میں کہا گیا ہے کہ کافی کی صنعت اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے اور دیگر قانونی کارروائی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔این سی اے کے بیان کے مطابق ’امریکی حکومت کی اپنی غذائی ہدایت میں کافی کو صحت مند بتایا گیا ہے۔‘دوسری جانب ڈنکن ڈونٹس، مک ڈونلڈز کارپوریشن، پیٹس اور کافی فروخت کرنے والے دیگر برینڈز کے حکام نے بھی اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا ہے۔یہ مقدمہ کونسل فار ایڈجوکیشن اینڈ ریسرچ آن ٹاکسکس نے سنہ 2010 میں کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان میں سے ہر کمپنی پر 2002 سے کیلیفورنیا میں ان کی دکانوں پر آنے والے ہر گاہک کے بدلے 2500 ڈالر جرمانہ کیا جانا چاہیے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...