... loading ...
پروٹیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ ایشو پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ا سٹیون ا سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر تاحیات پابندی کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔ بال ٹمپرنگ کے اعتراف کے بعد ا سٹیو ا سمتھ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ ٹیم اس ا سکینڈل سے قطع نظر آئی پی ایل کی تیاری کر سکے۔ دوسری طر ف بال ٹیمپرنگ معاملے کی گہرائی کے ساتھ تحقیق کے لیے آسٹریلین کرکٹ حکام کیپ ٹاؤن پہنچ گئے ہیں اور وہ ان پر تاحیات پابندی کی سفارش کرسکتے ہیں۔ فی الحال اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد بالترتیب کپتانی اور نائب کپتانی سے ہٹا دیا۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب جاری ہونے والے ایک بیان میں آسٹریلیو کرکٹ چیف جیمز سندرلینڈ کا کہنا تھا کہ جب اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر بات چیت کی گئی تو دونوں کھلاڑی اپنے عہدے چھوڑنے پر رضا مند ہوگئے۔جیمز سندرلینڈ نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے اس اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا، جس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے 2 حکام جنوبی افریقہ روانہ ہو چکے ہیں۔
یادرہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کیاتھاانھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیاتھا کہ انھوں نے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ممکنہ شکست کے پیش نظر گیند کو خراب کرنے کے لیے بلیباز کیمرون بینکرافٹ کو چنا جنھوں نے تیسرے روز پیلے رنگ کی چیز سے منصوبے پر عمل درآمد کیا لیکن انھیں کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔
کیمرون بینکرافٹ نے امپائرز کے سامنے بیان سے قبل ہی گیند کو خراب کرنے کے لیے استعمال کی گئی چیز کو چھپایا تاہم ویڈیومیں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے گیند کو منصوبہ بندی کے ساتھ خراب کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ‘ٹیم کے سنیئر گروپ کو معلوم تھا اور ہم نے کھانے کے وقفے میں اس حوالے سے بات کی تھی لیکن مجھے اس واقعے پر فخر نہیں ہے جو گیم کی روح کے عین مطابق نہیں ہے’۔
اسمتھ نے اس منصوبہ بندی میں شامل دیگر سینئر کھلاڑیوں کے نام نہیں بتائے۔اسمتھ کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے اس حوالے سے بات کی تھی اور خیال تھا کہ مشکل سے نکلنے کا یہ ممکنہ راستہ ہے جو ایک خراب کوشش تھی جس پر ہم شدید نادم ہیں’۔
بینکرافٹ نے نیولینڈز میں نصب بڑی اسکرین پر بال ٹیمپرنگ کو بار بار دیکھانے پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے ایک موقع نظر آیا تھا کہ ایک ٹیپ کو استعمال کروں اور گیند کی شکل کو تبدیل کروں تاکہ وکٹ پر کامیابی ملے لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی’۔
اس حوالے سے اسمتھ اور بینکرافٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں مختلف پہلووں سے بال ٹیمپرنگ ہوتی ہے۔بینکرافٹ کا کہنا تھا کہ وہ گیند کو خراب کررہے تھے تو ‘غلط وقت میں غلط جگہ پر تھے اور میں اس وقت سخت پریشان تھا کیونکہ سینکڑوں کیمرے ارد گرد تھے جو ہمیشہ ایک رسک ہوتا ہے۔اسمتھ کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ بندی میں کوچ کا کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی انھیں اس حوالے سے معلومات تھیں تاہم دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا لیکن ماضی میں ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں کے گروپ میں نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور باؤلرز ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا جاتا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا بطور کپتان بال ٹیمپرنگ کا یہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش آیا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں بال ٹمپرنگ کوئی نئی بات نہیں ماضی میں بھی متعددکرکٹرزاس حوالے سزابھگت چکے ہیں ۔ تاہم تازہ ترین واقعہ سامنے آنے کے بعد امکان ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اوران کے نائب پرتاحیات پابند ی لگ سکتی ہے ۔
عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، لاپتا افراد میں خواتین اور بچے شامل، 30 افراد زخمی،18 کی حالت تشویش ناک، گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اور گودام آگ کی لپیٹ میں ہیں،چیف فائر آفیسر ایک ہزار سے زائد دکانیں شدید متاثر ، آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیا،فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیوں نے ح...
حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، صوبائی وزیر اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی،سعید غنی کی گفتگو سندھ حکومت نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ...
سندھ حکومت نے فوری طور پر آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروا...
نفاذ یکم فروری سے کیا جائیگا،جب تک گرین لینڈ نہیں مل جاتا ٹیرف بڑھتا ہی جائیگا معاہدہ نہ ہونے پر یکم جون سے ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا،امریکی صدر گرین لینڈ ملنے میں رکاوٹ اور ساتھ نہ دینے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کا باقاعد...
قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے، سردار ایاز صادق اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں،آئین کے دائرے میں گفتگو کی اجازت ہوگی ،ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہی...
کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ ملزم کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لیجایا جائے،ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔اس...
متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی ملزم عمران اور وقاص خان نے 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار ...
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...