... loading ...
سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انسانوں کی ایسی نسل پیدا ہو جو اندھیر ے میں بھی دیکھ سکے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے انسانی صلاحیتوں میںا ضافے کے لیے جس شدت سے ریسرچ کی جارہی ہے اس سے یہ ممکن ہے کہ انسانوں کی ایسی نسل پیدا ہوجو اپنی زندگی کی ہر بات کو یاد رکھ سکے اور کبھی تھکے ہی نہیں۔ واضح رہے کہ آج کے دورمیں پہلے ہی ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو دماغی صلاحیت میں اضافے اور رات رات بھر جاگنے کے لیے ایسی ادویات کا استعمال کررہے ہیں جو صرف یادداشت کھونے کی بیماری کے علاج کیلیے استعمال ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ صرف آئندہ پندرہ برسوں میں اس طرح کے آلات موجود ہوں گے جو انسان کی زندگی میں ہونے والی روز کی تمام باتوں کوایک ویڈیو ریکارڈنگ کی طرح ریکارڈ کرسکے گا اور لوگ اس ریکارڈنگ کا استعمال تب تب کرسکتے ہیںجب جب ان کی یادداشت ان کاساتھ نہ دے۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انسانوں کی ایسی نسل پیداہو جو اندھیرے میں بھی دیکھ سکے۔
سائنسدانوںکاکہنا ہے کہ انسانی صلاحیتوں میں اس قدر ا ضافہ ایک خوشی کی بات ہے لیکن اس کی ایک قیمت بھی چکانی پڑے گی جو صرف معاشی نہ ہو کراخلاقی بھی ہوگی۔ برطانیہ کی اکاڈمی، دی رائل اکاڈمی آف انجنیئرنگ اور رائل سوسائٹی کے سائنسدانوںکا کہناہے کہ انسانی صلاحیتوں کے اضافے کے بارے میں ہونے والی ریسرچ کے نقصانات کے بارے میں فوری طورپر بحث کی ضرورت ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ انسانی صلاحیتوں میں اضافہ عمر دراز لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاکہ وہ نوجوان لوگوں کے ساتھ کام کرنے میںمقابلے کی صلاحیت رکھ سکیں۔ ایک سائنسدان پروفیسر جنویرا رچرڈسن کا کہنا تھا ’ایسی مختلف تکنیک عمل میں لائی جارہی ہیں جس سے انسانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے اور بعض جگہ انکا استعمال بھی ہورہا ہے اور وہ ہمارے کام کرنے کے طریقے میں اچھی اور بری تبدیلیاں لارہی ہیں۔
واضح رہے کہ متعدد جائزوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بہت سے طلباء اس طرح کی ادویات کا استعمال کررہے ہیں جس سے امتحان میں ان کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔ بعض لوگ یہ دوائیں انٹر نیٹ کی ذریعے خریدتے ہیں جس سے یہ خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ دوائیں کھانا محفوظ بھی ہے یا نہیں۔ سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ ان ادویات کے دور اندیش اثرات کے بارے میں معلومات کم ہے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ آگے چل کر یہ دوائیں نوجوان افراد کے دماغ پر کیا اثر ڈالتی ہیں۔ میڈیکل ریسرچ کاؤنسل کے ڈاکٹر رابن لول بیج کا کہنا ہے، انسانی صلاحیت میں اضافے والی دوائیں پالیسی بنانے والوں کے سامنے بڑے چیلنج پیدا کرتی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا ’ یہ دوائیں کھانے میں آسان ہوتی ہیں، بغیر ڈاکٹر کی صلاح کے بازار میں آسانی سے دستیاب بھی ہیں اوربہت سے صحت مند افراد ان ادویات کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ادویات کا استعمال صحیح ہے لیکن اس کے کیانتائج ہوں گے اس کے بارے میںبحث اور غور وفکر بھی بے حد ضروری ہے۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...