... loading ...
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر صحافی، طنزو مزا ح نگار اور کالم نگار محمد اسلام کی کتاب ’’مزاح صغیرہ و کبیرہ‘‘کی تقریب رونمائی گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر پروفیسر صاحبزادہ فرید الدین قادری اور مہمان اعزازی جاوید رضا تھے۔ اظہار خیال کرنے والوں میں پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر سدوزئی، انوار علوی، زیب اذکار حسین، اخترسعیدی،عامر رضا نقوی اور نفیس احمد خان شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر نے انجام دیئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تقریب کے صدر ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے کہاکہ محمد اسلام نے طنزومزاح کو بہت خوبصورتی سے لکھا ہے۔ وہ بہت سادگی اور متانت سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہیں سنجیدہ موضوعات کو بہت سادہ زبان میں بیان کرتے ہیں، طرزِ تحریر عام فہم اور رواں ہے کہ دورانِ مطالعہ کہیں پر بھی گرانی کا احساس نہیں ہوتا۔ پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر سدوزئی نے کہاکہ گزشتہ سال آرٹس کونسل نے 150سے زائد کتابوں کی تقریبِ رونمائی کی اور ملک کی نامور ادبی شخصیات کے اعزاز میں پروگرام منعقد کئے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کتنے ادب نواز ہیں۔ آج کے دور میں مزاح لکھنا بہت مشکل ہے ہمیں مزاح لکھنے والوں کی انفرادی اور اجتماعی طور پر حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ محمد اسلام 1985ء سے صحافت سے وابستہ ہیں انہوں نے ادب و صحافت کے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہوا ہے، طنزومزاح کے قبیلے کے ایک اہم فرد ہیں۔انہوں نے معاشرے کو اپنی تحریروں سے آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔اختر سعیدی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ محمد اسلام کو ادبی ذوق ورثہ میں ملا ہے ان کے دادا برصغیر کے نامور شاعر تھے۔ محمد اسلام کی یہ چوتھی کتاب ہے انہوں نے اپنی محنت سے معاشرے میں ایک جگہ بنائی ہے، محمد اسلام سوشل ورک بھی خوب کررہے ہیں۔زیب اذکار نے کہاکہ موجودہ دور میں جس طرح کی تحریریں سامنے آرہی ہیں اس سے معاشرے کے لکھنے والوں کا پتہ چلتا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ بڑے بڑے اساتذہ بھی انتہائی غیر معیاری تحریریں لکھ رہے ہیں، نئے لکھنے والوں کی تو بات ہی الگ ہے۔ محمد اسلام تنقیدی نظر سے معاشرے کو دیکھ رہے ہیں اور اپنے قلم کے ذریعے بیان کررہے ہیں۔ محمد اسلام نے اس موقع پر آرٹس کونسل کی انتظامیہ خصوصاً صدر احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں تعاون کیا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...