... loading ...
ایک عام دکھنے والے کاغذ کے ٹکڑے سے آپ پانی کی آلودگی جانچ سکیں اور آپ کا موبائل فون آپ کی صحت کا جائزہ لے کر بتا سکے کہ آپ کو کیا بیماری لاحق کیا ہے۔۔۔ یہ ہے صحت اور ٹیکنالوجی کا مستقبل۔
پہلے بات کرتے ہیں صاف پانی کی۔ دنیا میں دو ارب سے زائد لوگوں کو صاف پانی تک رسائی دستیاب نہیں؛ اور بہت سی جگہوں پر جہاں صرف نام کا صاف پانی موجود ہے اس میں بھی کئی ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔پانی میں بیکٹیریا کی موجودگی کا پتا چلانا آسان تجزئے کے ذریعے ممکن ہے۔ لیکن، یہ ٹیسٹ متاثرہ علاقوں میں غریب لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ اس مشکل کا حل برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ میں سائنسدانوں نے نکالا ہے ایک سستے اور سادہ آلے کی شکل میں جو موقعے ہی پر سیکنڈوں میں پانی کا تجزیہ کرکے بتا سکے گا کہ پانی پینے کے قابل ہے یا نہیں۔
یہ آلہ ایک کاغذ پر بائیو فلم نامی مایع کی تہہ کے نیچے پرنٹ ہونے والے کاربن پر مبنی الیکٹروڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ آلہ ایک الیکٹرک چارج پیدا کرتا ہے جسے ایک کرنٹ ناپنے والے کسی بھی آلے سے ناپا جاسکتا ہے۔ آلے کو استعمال کرنے سے پہلے اس کا کرنٹ چیک کریں۔ پھر اسے کسی بھی جگہ پانی میں ڈالیں اور الیکٹرک چارج کے سگنل میں ہونے والی تبدیلی کو چیک کریں۔ اگر سگنل نہیں بدلتا تو پانی پینے کے قابل ہے اور اگر کم ہوگیا تو اس کا مطلب یہ ہے پانی آلودہ ہے۔
اور اگر آپ کے پاس کرنٹ ناپنے والا آلہ نہیں تو کوئی بات نہیں۔ آپ کا موبائل فون آپ کے لیے یہ کام کر سکتا ہے، کیونکہ کاغذ کے سینسرز کو موبائل فون کے ذریعے بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔اور جلد ہی آپ کا موبائل فون آپ کے جسم کو سکین کرکے یرقان اور کینسر جیسی بیماریوں کی تشخیص بھی کرسکے گا۔ بس آپ نے اپنی آنکھ کی ایک سیلفی لینی ہے۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف واشنگٹن میں ریسرچرز ’بلی سکرین‘ نامی ایک ایپ تیار کر رہے ہیں جو آنکھ میں پائے جانے والے مادے ’بلی ریوبین‘ کی مقدار ناپ سکتی ہے اور بائی لیروبین کی مقدار یرقان کی موجودگی کا پتا دیتی ہے۔ اس ایپ پر کام بنیادی طور پر لبلبے کے کینسر کو سکرین کرنے کے لیے کیا گیا۔ لیکن، بائی لیروبین کی مقدار سے کینسر اور دیگر بیماریوں کی تشخیص بھی کی جا سکتی ہے۔
لیکن، یہ ہوتا کیسے ہے؟ بلی ا سکرین ایپ بلی ریوبین نامی مادے کی مقدار پر ایک الگورتھم کے ڈیٹا پر کام کرتی ہے اور اس میں کمی بیشی سے بیماری کی تشخیص کرتی ہے۔ جتنی زیادہ آنکھوں کی تصاویر اس میں لی جائیں گی اتنا ہی اس کا ڈیٹا بڑھے گا اور درست تشخیص بھی۔ فی الحال یہ ایپ 90 فیصد درستگی کے ساتھ کام کر رہی ہے اور وقت کے ساتھ اس کی افادیت میں اضافہ ہی ہوگا۔
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...
ایران کا افزودہ یورینیم امریکا کیساتھ کسی بھی امن معاہدے میں سب سے اہم مسئلہ ہے ایران کے پاس موجود 441 کلوگرام یورینیم 60 فیصد تک افزودہ کیا جا چکا ہے،جوئی ہڈ امریکا کے محکمہ خارجہ میں ایرانی امور کے سابق قائم مقام سربراہ جوئی ہڈ نے کہا ہے کہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم ا...
کسی شرپسند کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ پوری قومی قوت اور بھرپور عزم کیساتھ جاری رہے گی شہداء اور غازی اس قوم کا دائمی فخر ہیں،سید عاصم منیرکاجی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب سے خطاب،50 اف...
اسپن وام میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،زیر زمین بنکر، سرنگیں، بارودی جال بچھا رکھا تھا خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی سمیت پ...
چینی بھائیوں کیلئے اعلیٰ ترین پیمانے کی سیکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے شہبازشریف کا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر پیغام ، مبارکباد پیش وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سی پیک نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے تحفظ اور صنعتی تعاون ...