... loading ...
جس لاکٹ پر اللہ کا نام لکھا ہو
اس کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا
سوال:میری اہلیہ نے اپنے گلے میں عرصہ سے ایک لاکٹ پہنا ہو اہے اور اس لاکٹ پراللہ کانام بنا ہو اہے ،کیااس کو پہن کر بیت الخلاء جاسکتے ہیں یا نہیں؟اور اگر نہیں جاسکتے تو کیا اب اس لاکٹ کو اتاردیں تو اس سے کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب:جس لاکٹ پر اللہ کا نام لکھا ہو اہو اسے پہن کر بیت الخلاء میں جاناجائز نہیں ،یہ اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک کی بے ا حترامی اور ادب کے سخت خلاف ہے۔جس لاکٹ پر اللہ تعالیٰ کا نام یا کوئی آیت وغیرہ لکھی ہوئی ہو چونکہ اس کی بے احترامی کااندیشہ ہوتا ہے لہذا ایسے لاکٹ کے اتارنے سے کوئی گناہ نہیں ہوگا۔(حاشیۃ الطحطاویہ علی مراقی الفلاح، ص:54،ط:قدیمی)
اوجھڑی کھانے کا حکم
سوال:ہم کچھ دوست رات کو ایک جگہ بیٹھتے ہیں وہاں ایک دن باتیں کررہے تھے ایک دوست نے مجھے کہا کہ میں آپ کی اوجھڑی کی دعوت کروں گا ایک اور دوست کہنے لگے کہ اوجھڑی کھانا تو حرام ہے،آپ سے سوال یہ ہے کہ کیااوجھڑی کھاناجائز ہے یا نہیں؟
جواب:فقہاء کرام نے مذبوحہ جانور کی جن سات چیزوں کو حرام شمار کیا ہے ان میں اوجھڑی شامل نہیں ہے، لہذاحلال جانور کی اوجھڑی کھاناجائز ہے،اسے حرام قرار دینا غلط ہے۔(کفایت المفتی 9/126،ط:دارالاشاعت)
غیرمسلم کو زکوۃدینا
سوال:ایک شخص غیر مسلم ہے اوروہ غریب ہے کیا ہم زکوۃ کی مد سے اس کی مدد کرسکتے ہیں ؟ اس صورت میں زکوۃادا ہوگئی یانہیں؟
جواب:زکوۃکا مصر ف مسلم غرباء و مساکین ہیں، زکوۃکی رقم غیر مسلم کو نہیں دی جاسکتی،لہذا اگر کسی شخص نے غیر مسلم کومستحق سمجھ کر زکوۃدی تووہ زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔عطیات سے ان کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔(فتاویٰ شامی ،کتاب الزکوۃ، باب المصرف ، 2/352،ط:ایچ ایم سعید- البحرالرائق 2/242،ط:سعید)
باربار عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کا حکم
سوال:عمرہ کرنے والا شخص جب ایک بار عمرہ مکمل کردے اوراس نے سرحلق بھی کروادیااب دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کیسے کریں گے؟
جواب:ہرعمرہ کے بعد حلق کراناضروری ہے،اگرایک بارعمرے کی ادائیگی کرکے حلق کرواچکے ہوں تواس کے بعد دوبارہ عمرہ کی ادائیگی مکمل کرکے سر پرصرف استرہ پھیر دیا جائے یہی حلق کے قائم مقام ہوگا۔ (فتاویٰ عالمگیری،کتاب الحج،الباب الخامس فی کیفیۃاداء الحج،1/231،ط:رشیدیہ)
چاندی کی انگوٹھی کی مقدار
سوال:چاندی کی انگوٹھی پہنناکیساہے ؟اور کتنی مقدارتک کی اجازت ہے؟
جواب:مرد کو صرف چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے اور ایک مثقال (4 گرام374ملی گرام)سے کم وزن کی ہو۔ (فتاویٰ شامی ، کتاب الحظر والاباحۃ، 6/358،ط:ایچ ایم سعید )داء الحج، 1/231، ط:رشیدیہ)
دسمبر 2020 میں نجی شعبے کی جانب سے بینکوں سے قرض لینے میں 65 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔مرکزی بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نجی شعبے نے جولائی سے 8 جنوری 21ـ2020 تک بینکوں سے 215 ارب 50 کروڑ روپے قرض لیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں معاشی سرگرمیاں بڑھنے کے دوران 130 ارب 20 کروڑ روپے تھا۔دسمبر میں قرضوں کے حصول میں تیزی گزشتہ 5 ماہ کی شدید کمی کے مقابلے میں ایک ٹرننگ پوائنٹ کے طور پر سامنے آئی کیونکہ رواں مالی سال کے گزشتہ 5 ماہ میں اس میں مالی سال 20 کے اسی عرصے کے...
سوشل میڈیا پرفیک اکائونٹ کے حوالے سے چیئرمین سینٹ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آزادی رائے کا احترام کرتے ہیں ،فیک اکائونٹ کی آڑ میں کسی کو فیک نام سے کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر غیر اسلامی مواد نشر کرنا خلاف قانون ہے ، فیک اکاوئنٹ کے حوالے سے بہت جلد قانون سازی کی جائیگی ، انھیں قانون کے دائرے میں لائیں گے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب پاکستان واپس آ گیا ہے ، 10 نومبر 2020ء کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، جن میں اب ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 تا 8 نومبر 2020ء کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 9 کے قریب تھی اب پاکستان کورونا وائرس ...
کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار ایک تہائی افراد میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں،، مگر اس دوران وہ اسے دیگر افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اسکریپپس ریسرچ کی اس تحقیق میں میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد ہونے والی 61 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے متاثر کم از کم ہر 3 میں سے ایک فرد میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسین م...
امریکا کے وفاقی بجٹ سے چلنے والے تین بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے سربراہوں کو صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ نے ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کی قائم مقام سربراہ کیلو شا نے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کے ڈائریکٹر ٹیڈ لی پئین، ریڈیو فری ایشیا کے ڈائریکٹراسٹیفن ییٹس اور مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورکس کی ڈائریکٹر وکٹوریا کوٹس کو فارغ خطی دے دی ہے ۔ انھیں سبکدوش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک ماہ قبل ہی ان عہدوں پر م...
برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے ایس این پی نے یکطرفہ طور پر دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مئی میں اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے انتخابات میں اسکاٹش نیشنل پارٹی جیتی تو قانونی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔اسکاٹش نیشنل پارٹی کے مطابق گیارہ نکاتی روڈ میپ پیش کیا جائے گا جبکہ برطانوی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم روکنے کی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ایس این پی کے رہنما کیتھ براون کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ریفرنڈم کے لیے حکمت عملی پر عمل پیرا ہوگی۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے لیری کنگ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر اور میڈیا کی جانب سے ایک پیغام میں اس کی تصدیق کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اس پیغام میں لکھا گیا کہ ہمارے شریک بانی، میزبان اور دوست لیری کنگ لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔لیری کنگ نے اس چینیل میں 25 سال کے دوران 30 ہزار سے زیادہ انٹرویوز کیے ۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے امریکا کے صدور رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کے ا...
سعودی عرب نے جہاں کرونا کی وبا پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی وہیں اس موذی وبا کی روک تھام کے لیے سائنسی اور تحقیقی میدان میں بھی پیش پیش رہا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت کی کئی جامعات اس وقت کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مختلف سائنسی طریقوں پر کام کر رہی ہیں۔ چند ماہ قبل عالمی سطح پر سعودی عرب کا شمار کرونا سے متعلق سائنسی تحقیقات کے میدان میں 17 ویں نمبر پر تھا اور آج اس میدان میں مزید آگے بڑھ کر سعودی عرب عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پرآ گیا ہے ۔ اس طرح سعودی عرب جی20گروپ ...
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سموسے ، پکوڑے اور فرنچ فرائز سمیت دیگر تلی ہوئی غذائیں کھانے سے امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔جرنل ہارٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تلی اشیا دل کی شریانوں سے متعلق بیمایوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، ان امراض میں ہارٹ اٹیک اور فالج نمایاں ہیں۔تحقیق کے مطابق تلی ہوئی غذاوں سے فالج کا خطرہ 28 فیصد، امراض قلب کا 22 فیصد جبکہ ہارٹ فیلیئر کا 37 فیصد بڑھ جاتا ہے اور اگر کوئی شخص اوسطا ہر ہفتے 114 گرام مذکورہ غذاوں کا است...
مقررین نے کہا کہ پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں۔مقررین نے پاکستان پیس کالیکٹو،نیشنل کائونٹرٹیررازم اتھارٹی ،سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تحت منعقدہ محفوظ خیراتی اداروں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں جب کہ 26 فیصد پاکستانی نہیں جانتے کہ ان کی دی ہوئی خیراتی رقم کہاں استعمال ہورہی ہے ۔ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پاکستان پیس کالیکٹو رانا آصف حبیب نے کہا کہ خیراتی رقم کے درست استعمال کیلیے قوانین پر عمل د...
اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغام کی سختی سے تردید کردی ہے ۔ اس ضمن میںترجمان نے زیر گردش پیغام کی تردید کی ہے جس میں اسٹیٹ بینک سے یہ ہدایت منسوب کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کی حدایک ہزار روپے تک محدود کردی گئی ہے ،ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی لمٹ پر کوئی حد مقرر نہیں کرتا،اس حد کا فیصلہ بینک کرتے ہیں۔
خیبرختونخوا کے شہر پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے ہوئے ۔ قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ٹورنامنٹ میں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی، ہمسایہ ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلوں سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے ۔قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے درمیان پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے ہوئے جن میں باکسنگ کونسل اور محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ ایونٹ میں 12 افغان کھلاڑیوں سمیت 24 باکسرز نے حصہ لیا۔مقابلوں میں افغا...