... loading ...
ناک پکنا: ناک میں چونکہ بال ہوتے ہیں اس لیے ناک میں بھی پھوڑا نکل سکتا ہے اس طرح جراثیم قریبی صحت مند حصوں میں بھی پہنچ جاتے ہیں گرم تولیے اتنا گرم جتنا کہ آپ برداشت نہ کرسکیں سے ٹکور کریں ہر پانچ منٹ بعد تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر ناک پر رکھ چھوڑیں آدھ گھنٹے تک ٹکور کریں ناک کے پھوڑے کو چھیلے نہیں اس طرح یہ خرابی اور بھی بڑھ جائے گی پکی ہوئی ناک پر روزانہ دو تین یا ویزلین(یا گھی یا کریم)لگا دیناکافی ہوگا گرم نمکین پانی یا یورک ایسڈ کے محلول میں تولیہ بھگو کر پکی ہوئی ناک کی ٹکور کریں درد زیادہ ہو تو اسپرین استعمال کریں ناک کے اردگرد نازک اعضا ہیں یہ متاثر ہوسکتے ہیں اگر ہفتہ دو ہفتہ تک ناک ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹرکو دکھائیں۔ناک کی الرجی: یہ زکام کی طرح کی بیماری ہوتی ہے یہ اچانک ہی ہوجاتی ہے اور عموماً چند گھنٹوں میں ٹھیک بھی ہوجاتی ہے اس لحاظ سے اسے زکام کا دورہ کہا جاسکتا ہے مریض کو اچانک چھینکیں آنے لگتی ہے یہ چھینکیں سردی سے لگنے والے زکام سے کہیں زیادہ شدید ہوتی ہیں اور بیک وقت کئی کئی چھینکیں مریض کا برا حال کردیتی ہے ناک بند ہوجاتی ہے ناک سے بہت رقیق مادہ نکلنے لگتا ہے یہ اتنا رقیق ہوتا ہے کہ خشک ہونے پر رومال پر اس کا نشان تک نہیں رہتا آنکھوں میں پانی آنے لگتاہے اور آنکھوں میں جلن سی ہونے لگتی ہے عموماً یہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن بعض صورتوں میں جراثیم ناک میں گھس بیٹھتے ہیں جس سے یہ بیماری زیادہ طویل ہوجاتی ہے یہ الرجی کسی بھی موسم میں ہوسکتی ہے لیکن عموماً موسم کی اچانک تبدیلی اس کا سبب بنتی ہے پھولوں کا بور گرد، اون،دھاگے اور روئی کے ریشے وغیرہ ناک میں داخل ہوکر الرجی پیدا کرسکتے ہیں بعض اوقات نفسیاتی عوامل سے بھی آپ کو الرجی ہوسکتی ہے۔
علاج: بہترین علاج یہ ہے کہ الرجی کا سبب تلاش کریں اور اس سے بچنے کی کوشش کریں بعض اوقات الرجی کے سبب سے بچنا مشکل ہوتا ہے مثلاً اونی یا سوتی کپڑے کے کارخانے میں ملازمت کی صورت میں ایسی صورت میں آپ کسی اچھے ڈاکٹر سے الرجک عوامل کا سیرم تیار کراکے خود کو الرجی پروف کرسکتے ہیں ہمارے ملک میں بھی ایسے سیرم تیار کرنے کی سہولتیں کم ہیں البتہ الرجی کو دبانے والی دوائیں ہر آدمی استعمال کرسکتا ہے ان میں اینٹی سٹینAntistin بینا ڈرلBenadryl اینتھسانAnthisan فینرگانPhenergan سائنو پینSynopen خاص طور پر قابل ذکر ہیں ایک یا دو گولیاں الرجی کی شدت کو بہت کم کردیتی ہے یہ دوائیں انجکشن اور سیرپ کی صورت میں بھی دستیاب ہیں نفسیاتی تناؤ کو کم کرنے کے لیے آپ لارجیکٹل اے وومین یا سٹیلازین کی گولیاں استعمال کرسکتے ہیں جدید طب نے سراغ لگایا ہے کہ جراثیم سے زیادہ الرجی زکام کا سبب بنتی ہے اور یہ الرجی اکثر اوقات نفسیاتی نوعیت کی ہوتی ہے عام طور پر زکام کا سبب سخت سردی ٹھنڈی ہوا یا جھکڑیا موسم کی اچانک تبدیلی نہیں ہوتے بلکہ دراصل مریض کے شعور یا تحت الشعور میں یہ بات ہوتی ہے کہ ایسے موسم میں زکام ہو سکتا ہے اور اسے زکام ہوجاتا ہے اگر آپ کی قوت ارادی مضبوط ہے اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سخت سے سخت موسم بھی آپ کو زکام میں مبتلا نہیں کرسکتا تو آپ کو زکام نہیں ہوگا۔
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستا...
اسے مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے،میٹ دی پریس سے خطاب جماعت اسلامی کا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، صحافی برادری شرکت کرے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر جمعرات کو پریس کلب میں ”میٹ دی...
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظو...
اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے،بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ کر اڑانا شروع کردیں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیش...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری، تازہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں( شہری دفاع)حماس کی اسرائیلی جارحیت کی؎ مذمت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے او...
دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال د...
تمام 59شقوں کی شق وار منظوری، 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا،صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کی منظوری،کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی،فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو قومی ہیر...