... loading ...
دنیا میں کروڑوں انسان دماغی، ذہنی، اعصابی، اور نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔ غربت کی شرح میں کمی اور ہمہ جہت ترقی کے دعووں کے باوجود ایسے افراد کی تعداد میں روز افزوں ہوتا اضافہ اس حد تک پریشان کن بن چکا ہے کہ ہر سال ان امراض کی روک تھام کا شعور پیدا کرنے کے لئے ذہنی بیماریوں کے موضوع پر عالمی دن منایا جاتا ہے۔ دنیا کی بہت بڑی آبادی کسی نہ کسی ذہنی مرض میں مبتلا ہے، جن میں بڑی تعداد اضمحلال وافسردگی (ڈپریشن)، نسیان (الزائمر)، فتورِ دماغ اور مرگی کے مریضوں کی ہے، جب کہ شیزو فرینیا (پراگندہ ذہنی)جیسے ذہنی مرض میں گرفتار افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں ان مریضوں کے درست اعدادو شمار نہیں ہیں، کیوں کہ ایسے افراد کا سروے اس صورت میں ممکن ہے، جب وہ خود، ان کے گھر والے یاعزیز واقارب خصوصی ماہرین و معالجین یا مراکز سے رابطہ کریں، تاہم پاکستان کے نفسیاتی معالجین متفق ہیں کہ ملک میں ایسے مریضوں کی تعداد مغربی ممالک میں موجود مریضوں کے برابر پہنچ چکی ہے۔ شہروں کے علاوہ پاکستان کے دیہات میں بھی تشدد کی برھتی ہوئی وارداتوں کے باعث ذہنی مریضوں کی کثیر تعداد اس کا ثبوت ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہروں میں درپیش معاشی، سماجی اور اخلاقی مسائل اور ان سے پیدا شدہ مشکلات کی وجہ سے ایسے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ نوجوان نسل کی جرائم کی طرف رغبت اور غیر ممالک ہجرت کرنے کے شوق نے ان کے بوڑھے ماں باپ کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کررکھا ہے۔ بڑھتی ہوئی ہوش رُبا مہنگائی، بے روزگاری، قتل وغارت گری، لوٹ مار، خودکشی ، غیر معیاری تعلیم، قابلیت وصلاحیت کی پامالی ، عصمت دری،ہم جنس پرستی، اخلاقی ومذہبی اقدار کی روز افزوں پامالی ، غیر مساویانہ سلوک، عصبیت پرستی، انصاف کی عدم فراہمی، رشوت خوری، شراب نوشی اور ان مسائل کے ضمن میں صحیح قیادت کے فقدان نے نوجوان نسل کو ذہنی امراض میں مبتلا کردیا ہے۔جدید طرز کی بُودوباش ، پُر تعیش زندگی کی جھوٹی جھکا چوند اور ” جو بڑھ کر اٹھالے ہاتھ میں مینا اُسی ہے“ کے اندرز فکر وعمل نے نئی نسل کے ذہن وضمیر کو پراگندا کردیا ہے۔ برطانوی دور (1912ء) میں ذہنی امراض کے ضمن میں پہلی مرتبہ قانون نافذ کیا گیا تھا۔ طویل ترین عرصے میں مذکورہ مسائل پچیدہ ترین ہوتے چلے گئے، لیکن پاکستان میں ان سے نمٹنے کے لئے اسی محدود اور ناکافی قانون کا بدستور سہارا لیا جارہا ہے۔ 1962ء سے اس کی جگہ ایک جدید قانون کے نفاذ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، لیکن موجودہ بانجھ نظام اس میں بہت بڑی رکاٹ ہے۔ ان نظام کا خاتمہ کیسے ہوگا اور کون کرے گا؟ثناخوان تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ دیہی علاقوں میں ذہنی ونفسیاتی مریض مست وملنگ قرار دے کر کسی مزار ودرگاہ یا پھر کسی عامل کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ اس کا ایک اہم سبب شعور کے فقدان کے علاوہ ملک میں قابل ماہرینِ نفسیات کی کمی بھی ہے۔ پورے ملک میں ذہنی امراض کے اسپتالوں کی تعداد بھی بہت کم ہے ۔ معاشرے میں ہرروز انسان اور اس کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ اس معاشرے میں تہذیب وشعور کون پیدا کرے گا؟ کیا یہ ذمے داری سرکاری اداروں کی ہے یا سماجی تنظیموں کی؟ یا اساتذہ اس کے ذمے دار ہیں؟ آخر کون ہے، جو اس ذمے داری کو قبول کرے؟ تھوڑی دیر کے لئے تمام مسائل سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف صحت کے مسئلے کو ہی لے لیجئے۔ اچھی صحت کس طرح حاصل ہوگی؟ اچھی صحت کے لئے کون سے عوامل ضروری ہیں؟ اچھی صحت کی معاشرے میں کیا اہمیت ہے؟ کیا اچھی صحت کے لئے خالص غذائیں کھانی چاہییں؟ لیکن اس معاشرے میں کون سے غذاخالص ہے اور کہاں ملتی ہے؟ ہر ترقی یافتہ ملک میں عوام کی صحت ، جان ومال کی حفاظت کی جاتی ہے اور اچھی صحت کا مطلب ہے اچھی ذہنی صحت، لیکن کیا ہم ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ اس سوال کا جواب شاید کسی کے پاس نہ ہو۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...