... loading ...
عدالت عظمیٰ کی گزشتہ دو سماعتوں سے یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ پاناما لیکس کے حوالے سےsupreme court
عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت مقدمہ کوئی خطرناک موڑ بھی لے سکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں 7 دسمبر کو (بروز بدھ) ہونے والی سماعت میں تحریک انصاف کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں عدالت نے مشاورت کا وقت دے دیا ہے۔اور وزیراعظم نوازشریف کے خلاف درخواستوں کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت میں نوازشریف کے وکیل نےسلمان اسلم بٹ نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدا زاں عدالتِ عظمیٰ نے دونوں فریقین کو مقدمے کے فیصلے کے لیے کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کرنے کے لیے وقت فراہم کیا تاکہ وہ اپنے اپنے موکل سے پوچھ کر بتائیں کہ معاملے پر کمیشن بنائیں یا خود فیصلہ کریں۔چنانچہ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی دباؤ نہیں، آرام سے مشورہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس نے پاناما لیکس کو تحقیقاتی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن تحریک انصاف کے الزامات پر بنایا جائے گا اور دونوں فریقین کو پورا موقع دیا جائے گا، کمیشن کو تمام اداروں کی معاونت کا اختیار بھی حاصل ہو گا اور اس کی رپورٹ ہمارے سامنے بینچ میں پیش کی جائے گی، انکا کہنا ہے کہ کمیشن سپریم کورٹ کے جج پر ہی مشتمل ہوگا ۔ چیف جسٹس کے اس استفسار سے بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ عدالت عظمیٰ معاملے کو کمیشن بھیجنے کی طرف مائل ہے۔ جس سے واضح طور پر یہ نتیجہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی فورم پر پاناما لیکس کے معاملے میں وزیراعظم پر عائد الزامات کو اہمیت دیتے ہوئے کمیشن کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ مگر دوسری طرف یہ امر بھی واضح ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک عرصے سے اس خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ معاملہ کمیشن میں لے جا کر طول دینے کے بجائے عدالت عظمیٰ اپنی سطح پر بھی اس کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ عمران خان اس طرف مائل رہے ہیں کہ کمیشن کے بجائے عدالت عظمیٰ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ اُدھر عدالت عظمیٰ نے بھی یہ گنجائش رکھی ہے کہ فریقین اگر چاہے تو معاملہ کمیشن کے بجائے خود عدالت عظمیٰ کی سطح پر ہی طے کر لیا جائے۔ دیکھنا یہ ہے کہ دو روز بعد 9 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں فریقین کی جانب سے کمیشن کے قیام پر کیا موقف اختیار کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...