... loading ...

پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کے اہم مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو شریک ہوئے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کشمیر اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے منعقدہ اس اجلاس میں شریک ہونا ضروری خیال نہ کیا۔
عمران خان نے اپنے نمائندے کے طور پر ’’پی ٹی آئی‘‘ کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کو بھیج دیا، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی نمائندگی سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کی۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کا یہ سربراہ اجلاس بلانے کا مقصد عالمی برادری بالخصوص ہندوستان کو یہ پیغام دینا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، حکومت اور مسلح افواج ایک ہی صفحے پر ہیں اورحساس قومی معاملات پر ان کے مابین کوئی اختلاف نہیں۔
یہ اجلاس اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب بھی رہا، کیونکہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ متعدد اہم امور پر شدید اختلافات کے باوجود پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف جیسی اپوزیشن کی بڑی جماعتیں بھی نہ صرف اس میں شریک ہوئیں، بلکہ انہوں نے کشمیر اور قومی سلامتی کے معاملات پر وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا برملا اعلان کیا اور دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ جب معاملہ قومی ایشوز کا ہو تو جماعتی اختلافات پس پشت رکھ دیئے جاتے ہیں۔
یہی بات اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے اورمختلف سیاسی قائدین کی میڈیا کے ساتھ کی گئی بات چیت سے بھی نمایاں ہوئی۔ تاہم اس پورے معاملے میں جو بات سبھی کو بری طرح کھٹکی، وہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی کی اس اہم اجلاس میں عدم شرکت تھی۔ جہاں تک اسفند یار ولی کا تعلق ہے تو وہ اجلاس والے دن ملک میں ہی موجود تھے اور ماشاء اﷲ ان کی صحت بھی اس قابل ہے کہ وہ سیاسی قائدین کے اجلاس میں بہ آسانی شرکت کرسکتے تھے، ابھی چند ہی روز پہلے انہوں نے اپنی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی لیکن ان سے بھی زیادہ عمران خان کے رویئے سے لوگوں کو مایوسی ہوئی۔ نواز حکومت کو اس کی میعاد سے پہلے ہی فارغ کرا دینے کے لیے شب و روز ریلیوں اور دھرنوں میں مصروف ’’کپتان‘‘ قومی نوعیت کے اس انتہائی اہم اجلاس میں شاید اس لیے شریک نہ ہوئے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کاسامنا کرنا نہیں چاہتے تھے، چنانچہ جب اسلام آباد میں دیگر سیاسی قائدین بھارت کو منہ توڑ متفقہ جواب دینے کے لیے سرجوڑے بیٹھے تھے، تب عمران خان نتھیا گلی میں اپنے دوست احباب کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دن ’’کپتان‘‘ کی مصروفیات میں وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرا، ذاکر خان اور سلمان احمد وغیرہ سے ملاقاتیں شامل تھیں۔ ایک عام پاکستانی یہ سمجھنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے کہ آیا یہ اتنی اہم مصروفیات تھیں کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے ان کی خاطروزیراعظم کی زیرصدارت قومی نوعیت کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کو بھی قربان کردیا؟
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...