... loading ...

چین نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل علاقے میں حل ہونے چاہئیں، کسی دوسرے کی مداخلت قبول نہیں۔
یہ بات مشرقی ایشیائی اجلاس کے بعد بحیرۂ جنوبی چین کے معاملے پر سوالات اٹھنے پر چینی نائب وزیر خارجہ لیو چینمن نے کہی۔ گو کہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن وہ ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے جنہوں نے پوچھا تھا کہ جاپان اور امریکا کے رہنماؤں نے بحیرۂ جنوبی چین کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔ جس پر نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ “غیر متعلقہ ممالک اس وقت مداخلت کرنا پسند کرتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور وہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو ممالک بحیرۂ جنوبی چین کے مسائل اور ثالثی کے معاملات اٹھا کر مشرقی ایشیائی برادری میں عدم اتفاق کے بیج ہونا چاہتے ہیں۔ “ہم جولائی میں چین-آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ہی ثالثی کے معاملے سے آکے نکل چکے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ایسے ممالک ماضی کو کریدتے اور چین-آسیان تعلقات کو متاثر نہیں رہیں گے۔”
لیو دی ہیگ میں ایک عدالت کی جانب سے جولائی میں دیے گئے فیصلے کا حوالہ دے رہے تھے جس نے اس سمندر میں چین کے چند مصنوعی جزائر کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور پورے آبی راستے پر اس کے دعوے کو باطل قرار دیا تھا۔
تائیوان، فلپائن، ویت نام، ملائیشیا اور برونائی بھی بحیرۂ جنوبی چین کے حصوں پر دعوے رکھتے ہیں، جو عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری راستہ ہے اور اس میں توانائی اور ماہی گیری کے لیے زبردست ذخائر بھی موجود ہیں۔
چین دعویٰ رکھنے والے ممالک اور جاپان و امریکا جیسی بیرونی طاقتوں کو گزشتہ چند سالوں میں بڑے دھچکے دے چکا ہے کیونکہ وہ اس اہم علاقے میں ڈریجنگ کے ذریعے جزائر کو مصنوعی طریقے سے وسعت دے کر وہاں اہم فضائی و بحری تنصیبات قائم کر چکا ہے۔
ایشیائی رہنماؤں نے بھی اس مسئلے پر محتاط رویہ اختیار کیا ہے اور اجلاس میں دیا گیا بیان اس کا اظہار ہے۔
لیو نے کہا کہ آسیان اور چین میں خطے کے لیے ایک موثر حفاظتی میکانزم کی کمی ہے اور کہا کہ خطے کی مسلسل ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہتر تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور فلپائن کے رہنماؤں کے پاس مصروفیت کی وجہ سے دو طرفہ مذاکرات کے لیے وقت نہیں، لیکن دونوں ملک مختلف طریقے سے رابطے میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کے تعلقات بہتر ہوں گے۔
جاپان اور آسٹریلیا کی جانب سے بحیرۂ جنوبی چین میں پابندیوں کے معاملات پر گفتگو کے حوالے سے سوال پر لیو نے کہا کہ یہ کوششیں اب پرانی ہوگئی ہیں۔ علاقے کے مسائل علاقائی ممالک ہی کو حل کرنے چاہئیں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...