... loading ...

افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغان طالبان کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد پاکستان پہنچا دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار چھ افراد کے عملے کو قبائل کے درمیان معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔رہا ہونے والے عملے میں کیپٹن صفدر حسین (چیف پائلٹ)، کیپٹن صفدر اشرف، کیپٹن محمد شفیق الرحمٰن (فرسٹ آفیسر)، ناصر محمود (فلائٹ انجینئر)، محمد کوثر (کریو چیف) اور روسی شہری سرگئی سیواتیانو (نیوی گیٹر) شامل ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عملے کو فاٹا میں پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جنھیں بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق عملے کے ارکان کو 12 اگست کی رات کرم ایجنسی میں ضلعی حکام کے حوالے کیا گیا۔
رواں ماہ 4 اگست کو پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مرمت کے لیے ازبکستان جا رہا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث افغانستان کے صوبے لوگر میں اسے کریش لینڈنگ کرائی گئی جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ مختلف گروپوں کی جانب سے بھی ہیلی کاپٹر عملے کو یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔
اس واقعے سے کچھ اہم پہلو روز روشن کی طرح عیاں ہوگیے۔ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے بعد عملے کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع جوں ہی عام ہوئی تو پاکستان کی حکومت نہیں، بلکہ یہ پاک فوج کے حکام تھے جو افغان حکومت سے لے کر متعلقہ افراد سے رابطے کرتے رہے۔ جس سے ثابت ہو ا کہ پاکستان میں حکومت کو خود بھی معاملات اپنے ہاتھ سے حل کرنے اور ڈپلومیسی کے سیاسی ذرائع پر انحصار کرنے کی کوئی لگن نہیں۔ اور اُن کا اکثر معاملات میں پورا انحصار فوج اور اُس کے اداروں پرہی ہوتا ہے۔
دوسری طرف اشرف غنی کی افغان حکومت کی اوقات کا بھی پورا اندازا لگایا جاسکتا ہے۔ جس کا خود افغان سرزمین پر تو کوئی کنٹرول نہیں مگر وہ پاکستان سے اپنی سرزمین کے کنٹرول حاصل کرنے کے لیے توقعات اس طرح باندھے ہوئے ہیں کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ مذکرات کے لیے اُن کی مدد کریں۔ ایک مضحکہ خیز صورتحال میں پاکستان کے خلاف افغان حکومت کے دباؤ پیدا کرنے والے بیانات کی کیا قدروقیمت باقی رہ جاتی ہے جب وہ اپنی سرزمین پر ہونے والے کریش لینڈنگ کے حادثے کے عملے کو بھی اپنے قابو میں رکھنے یا لانے کی کوئی قدرت نہ رکھتے ہوں۔ اس کے بعد بھی وہ اس عملے کی بازیابی یا رہائی کے لیے کوئی کردار تک ادا کرنے کے قابل نہ ہوں۔ ایک دلچسپ صورتِ حال کے طور پر یہ واقعہ سب کے لیے قابل فہم ہے کہ طیارے کے عملے کی رہائی میں پاکستانی حکام نے افغان طالبان سے خود رابطہ قائم کرکے مدد حاصل کی۔ اور عملاً افغان حکومت سے کیے جانے والے رابطوں نے کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچایا۔ یہاں تک کہ افغان حکومت تو اس قابل بھی نہیں تھی کہ وہ طیارے کے حادثے اور عملے کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے پر کوئی حتمی رائے بھی دے سکتی۔ افغان حکومت واقعے کے بارے میں پوری معلومات تک دینے کے قابل نہیں تھی۔ اس صورت میں افغان حکومت کے دعوے ایک مذاق سے کم نہیں لگتے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...