... loading ...

سنیچر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مظاہرے کے دوران زبردست دھماکے سے کم از کم 61 افراد ہلاک اور 207 زخمی ہوئے ہیں۔ یوں یہ شہر میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بننے والا دھماکا بن گیا ہے۔
دھماکا ایسے مظاہرے کے دوران ہوا جو ہزارہ برادری کی جانب سے بجلی فراہم کرنے کے ایک منصوبے کے حوالے سے کیا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر کٹی پھٹی لاشیں اور انسانی اعضا کے ٹکڑے بکھرے دکھائی دیے۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان محمد اسماعیل نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس وقت شہر کے ہسپتالوں میں زخمی بھرے پڑے ہیں اور سوشل میڈیا پر خون کی فوری فراہمی کے لیے اپیلیں کی جا رہی ہیں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ اس کا واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے جبکہ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے ایک بیان میں واقعے کو سخت افسوسناک قرار دیا اور بتایا ہ ہلاک شدگان میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مظاہرے کرنے ہر افغان شہری کا حق ہے اور حکومت ان کی حفاظت کے لیے تمام کوششیں کرتی ہے، لیکن دہشت گردوں نے ان مظاہروں میں داخل ہو کر دھماکے کیے جس سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت عام شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔
مظاہرین پرامن انداز میں صدارتی محل کی طرف بڑھ رہے تھے اور اس دوران “امتیازی سلوک مردہ باد” کے نعرے بھی لگتے رہے۔
مظاہرہ کئی ملین ڈالرز سے بننے والی بجلی کی نئی لائن کے بامیان صوبے سے گزرنے کے حق میں کیا جا رہا ہے جہاں بڑی تعداد میں ہزارہ آبادی رہتی ہے اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بجلی کی سخت قلت ہے۔
500 کلووولٹ کی ‘ٹوٹاپ پاور لائن’، وسطی ایشیا کے ممالک ترکمنستان، ازبکستان اور تاجکستان کو افغانستان اور پاکستان سے منسلک کرے گی۔ اسے اصل نقشے کے تحت درمیانی صوبے سے گزرنا تھا لیکن حکومت نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے کابل کے شمال میں موجود درہ سالانگ سے کردیا ہے، جس کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ راستہ مختصر ہے اور اس سے نہ صرف منصوبے کی رفتار تیز ہوگی بلکہ کئی ملین ڈالرز کی بچت بھی ہوگی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...