... loading ...

ترکی میں فوج کے ایک ٹولے کی جانب سے اقتدارپر قبضے کی کوشش کے فوراً بعد ترکی کے مقبول ترین صدر رجب طیب اردوان نے فوراً ہی ایک موبائل فون کے ذریعے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے عوام سے اس بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی اور اُنہیں گھروں سے باہر سڑکوں پرآنے کا کہا۔ ترک صدر نے اس اپیل کے ساتھ ہی یہ اعلان کیا کہ وہ استنبول سے دارالحکومت انقرہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
ترک صدر کے اس اعلان کے فوراً ہی بعد عوام بڑی تعداد میں تقسیم اسکوائر پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ ایک طرف عوام بلاخوف وخطر فوجی بغاوت کے خلاف مزاحمت کے لیے میدان میں آئے تو دوسری طرف باغی ٹولے نے بے رحمانہ طور پر عوام اور مزاحمت کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کردیا۔ جس کے نتیجے میں انقرہ اسپیشل فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں سترہ پولیس اہلکار باغی ٹولے کا نشانہ بن گئے۔
باغی ٹولے کے بے رحمانہ رویے کے باوجود عوام کی زبردست مزاحمت نے فوج کے باغی ٹولے کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ دوسری طرف ترکی میں پولیس نے نہایت کامیابی سے باغی فوجیوں کو گرفتار کرنا شروع کردیاہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے والے تما م باغی فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح سرکاری ٹیلی ویژن کی پوری عمارت کو باغیوں سے خالی کرا لیا گیا۔ یہاں تک کہ اتا ترک ائیرپورٹ میں داخل فوجیوں کو عوام نے اپنے ہاتھوں سے پکڑ پکڑ کر نکال باہر کردیا۔ عوامی مزاحمت کے ساتھ فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھی خود کو اس بغاوت سے لاتعلق ظاہر کردیا ۔ اور باغی ٹولے کے خلاف خود بھی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ جس کےن نتیجے میں ایک گن شپ ہیلی کاپٹر کو فوج کے ایف سولہ طیارے نے نیچے گرادیا۔
عوام کی کامیاب مزاحمت کے بعد گورنراستنبول نے سب سے پہلے یہ اطلاع دی کہ فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا۔ عوام کی طاقت سے باغی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ بعد ازاں ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے بھی بغاوت کو کچلنے کی خبردے دی۔ باغی فوجیوں کو اکثر علاقوں میں پسپائی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اور آہستہ آہستہ باغی ٹولے کی طرف سے لے گئی تقریباً تمام سرکاری عمارتوں سے قبضہ چھڑا لیا گیا۔ اور دارالحکومت انقرہ کا مکمل کنٹرول ترک حکومت نے سنبھال لیا ہے۔ اس طرح عملاً فوج کے ایک چھوٹے ٹولے کی بغاوت کو عوام کی طاقت اور مزاحمت سے مکمل ناکام بنا دیا گیا۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...