... loading ...
ریاست جموں و کشمیر کی سب بڑی مقامی آزادی پسند تنظیم حزب المجاہدین کو جدید تقا ضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے،عسکری جدوجہد کو ایک نئی جہت دینے کاکردار نبھانے والے اور کشمیری عوام کے محبوب ترین جواں سال مجاہد رہنماکمانڈر برہان وانی کو9جولائی جمعہ کی سہ پہر ڈورو کوکرناگ میں ایک خونریز تصادم آرائی میں اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔اُن کی یاد میں کشمیری عوام بے ساختہ طور پر اُٹھ گؤکھڑے ہوئے ہیںَ اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مظا ہروں کا ایک سلسلہ شروع کر دیاہے ۔مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے اندھا دھند گو لیاں چلنے کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 22 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 450سے زائد کشمیری مسلمان زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ شہید برہان کے جنازے میں تین لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ۔ لوگوں کے امڈتے سیلاب کی وجہ سے شہید کی نماز جنازہ چالیس مرتبہ ادا کی گئی ۔ پوری ریاست میں کرفیو کے باوجود جگہ جگہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور نم آنکھوں سے اپنے اس عظیم مجاہد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔حز ب المجاہدین نے شہید برہان وانی کو شہیدعمر مختار ؒ اور ان کے والد مظفر وانی کو محسن کشمیر کا خطاب دیدیا ہے۔اس بات کا اعلان حزب سربراہ سید صلاح الدین نے کشمیری قوم کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے ،جسے آج سوشل میڈ یا پر جاری کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عمر مختار ؒ لیبیا کی جنگ آزادی کے ہیرو تھے اور جنہیں اٹلی کی فوج نے آخری لمحے تک اپنے نظریات سے دستبردار کرانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔
کشمیری امور پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کے مطا بق ،ریاست کی تاریخ میں اب تک کسی بھی شخص کو اتنی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی ،جتنی مقبولیت کمانڈر مظفر وانی کوحاصل ہوئی ہے۔بچے ،بزرگ ،جوان اور خواتین سب برہان کی یاد میں آنسو بہارہے ہیں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی میں ایک دوسرے پر سبقت لے رہے ہیں۔خواتین روایتی کشمیری آزادی کے گیتوں سے ایک سماں با ندھ رہی ہیں۔بھارتی اخبارات کے مطا بق ،بھارتی عسکرین ماہرین اس بات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ ،برہان کی شہادت کے بعد ،کشمیری نوجوان عسکریت کی طرف زیادہ مائل ہو نگے۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اﷲ نے بھی اسی خد شے کا اظہار کیا ہے کہ زندہ برہان سے قبر میں دفن برہان زیادہ خطرناک ثابت ہوگا ۔یہاں اگر وہ فیس بک وال استعمال کرتا تھا تو وہاں قبر کی وال اس مقصد کیلئے خود بخود استعما ل ہونے لگی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے ممبر انجینئر عبدالرشید نے کہا کہ “ریاست کے چپے چپے میں ،جگہ جگہ بھارتی فوج کی موجودگی میں ،اپنی زندگیوں سے بے پرواہ ہوکے ،لوگوں کا حزب کمانڈر برہانی وانی کی یاد میں نکلنا اور مظاہرے کرنا،اور ان کے جنا زے میں لاکھوں لوگوں کی شمولیت اس بات کی گواہ ہے کہ برہان کشمیریوں کے دلوں پر راج کررہا ہے اور بھارتی حکومت زبردستی لوگوں کے سروں پر سوار ہے۔انہوں نے کہا کہ یا بھارت ہر کشمیری کو اعلانیہ دہشت گرد قرار دے ،یا پھر مسئلہ کشمیر مستقل بنیادوں پر ،کشمیریوں کی رائے کے عین مطا بق حل کرنے کے اقدامات کرے”۔برہان مظفر وانی کی شہادت نے حریت کانفرنس کے رہنماوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے اور عملاََ حریت پسند قوم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔اور مبصرین کا خیال ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت اور اس پر عوامی رد عمل نے دونوں ممالک(پاک بھارت) کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں کی رائے کے برعکس ان پر کوئی فیصلہ تھونپا نہیں جا سکتا ہے اور اگر اس کی کوئی کو شش کی گئی تو یہ زیادہ زیادہ خطرناک ثابت ہوگی۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...