... loading ...

بوسنیا میں ہزاروں کی تعداد عوام نے ان 127 شہیدوں کے لیے دعائے مغفرت کی جن کے جنازے ٹرکوں کے ذریعے سربرینیکا لے جائے گئے کہ جو دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کی تاریخ کی سب سے بڑی قتل گاہ بنا تھا۔ ان باقیات کو سربرینیکا قتل عام کے 21 سال مکمل ہونے پر دفن کیا جائے گا۔
ٹرک کچھ دیر کے لیے سرائیوو میں ایوان صدر کے سامنے بھی کھڑا ہوا کہ جہاں سے حکام اور غیر ملکی سفیروں نے خراج تحسین پش کیا۔ اس موقع پر لوگوں کے آنسو تھمتے نہیں دکھائی دے رہے تھے اور وہ ان تابوتوں کے حامل ٹرکوں پر پھول برسا رہے تھے۔ جن راستوں سے یہ ٹرک گزرے ان پر سفید گلاب بکھیرے گئے تھے۔
سربرینیکا کی یادگار شہدا میں اس وقت 6 ہزار افراد کی لاشیں دفن ہیں جن میں اب ان کا بھی اضافہ ہو جائے گا۔ ان تمام شہدا کی لاشیں ان اجتماعی قبروں سے نکلیں، جو وقتاً فوقتاً دریافت ہوئی ہیں۔ اس شہر خموشاں کے نئے مکینوں میں کم عمر ترین شخص 14 سال جبکہ بزرگ ترین 78 سال کے ہیں۔
بین الاقوامی عدالتوں نے جنگ بوسنیا کے خاتمے پر سرب افواج کی جانب سے 8 ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیا تھا۔
اب تک 100 ایسی اجتماعی قبریں دریافت کی جا چکی ہیں جن میں موجود باقیات کو ماہرین ڈي این اے کے ذریعے شناخت کرتے ہیں اور اس کے بعد انہیں سربرینیکا میں واقع یادگار میں دفن کیا جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ان افراد کو آخری بار زندہ دیکھا گیا تھا۔
مشرقی بوسنیا کا یہ قصبہ سرب افواج کے محاصرے میں تھا یہاں تک کہ 11 جولائی 1995ء کو اس پر سربیا نے قبضہ کرلیا اور پھر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔ شہر کو دو سال قبل اقوام متحدہ نے “محفوظ مقام” قرار دیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ جب شہر سرب افواج کے قبضے میں جانے لگا تو لوگ اقوام متحدہ کی امن افواج کی حفاظت میں جانے کے لیے پہنچے لیکن سرب فوجیوں کے سامنے وہ بھی خاموش تماشائی بنے رہے کہ جس نے تمام مردوں اور لڑکوں کو قتل کردیا۔ جو لوگ جنگلوں میں فرار ہوگئے تھے انہیں ڈھونڈ کر قتل کیا گیا۔ یہ قتل عام سرب جرنیل راتکو ملاڈچ کی نگرانی یں ہوا کہ جو آج بھی اپنے جنگی جرائم پر مقدمہ ہی جھیل رہے ہیں، سزا ابھی تک نہیں ملی۔
آج سربرینیکا کے مقام پر ایک یادگار تقریب ہوگی جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...