... loading ...

برطانیہ کے سابق نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق کے خلاف جنگ غیر قانونی تھی۔ جان پریسکوٹ اس وقت ٹونی بلیئر کے نائب تھے جب برطانیہ نے امریکا کے ساتھ مل کر عراق پر بڑے پیمانے پر ہتھیار بنانے کا الزام لگایا تھا اور 2003ء میں اس پر حملہ کردیا تھا۔
پریسکوٹ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب طویل عرصے پر چلکوٹ رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس نے عراق کے خلاف جنگ میں برطانوی کردار کو بے نقاب کیا ہے اور پایا ہے کہ برطانیہ امن کے لیے تمام اقدامات اٹھائے بغیر اس جنگ میں شامل ہوا تھا اور عراق کے ہتھیاروں کے بارے میں ایسے دعوے کیے گئے ہیں جو ٹھیک نہیں تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ سے آٹھ مہینے قبل ہی بلیئر نے اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو لکھا تھا کہ “کچھ بھی ہو جائے، میں آپ کو ساتھ ہوں گا۔”
پریسکوٹ اب برطانوی دارالامراء کے رکن ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے جنگ کے فیصلے ہوتے خود دیکھے اور اب زندگی بھر اس کے تباہ کن نتائج دیکھوں گا۔ 2004ء میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ حکومت کی تبدیلی عراق جنگ کا بنیادی مقصد تھا جو غیر قانونی ہے۔ اور آج انتہائی غم و غصے کے ساتھ سمجھتا ہوں کہ وہ ٹھیک کہہ رہے تھے۔
ٹونی بلیئر نے اس ہفتے جنگ میں ہونے والی غلطیوں پر “غم، شرمندگی اور معذرت” کا اظہار کا تھا لیکن ان کا پھر بھی کہنا تھا کہ جنگ ٹھیک تھی اور دنیا عراقی آمر صدام حسین کے بغیر ایک زیادہ بہتر مقام بنی۔
لیبر پارٹی کے موجودہ رہنما جیرمی کوربین نے جماعت کی جانب سے معذرت طلب کی اور جنگ کے فیصلے کو “تباہ کن” قرار دیا۔
عراق پر حملے کے بعد چھ سال جاری رہنے والی جنگ میں ڈیڑھ لاکھ عراقی باشندے مارے گئے، جس سے ملک ایسی بدامنی کا شکار ہوا کہ آج تک اس سے باہر نہیں نکل سکا۔ آج کے مشرق وسطیٰ پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوئے اور آج داعش پورے خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...