... loading ...

ایران میں سینکڑوں صحافیوں کو ایک نامعلوم ایس ایم ایس پیغام آیا ہے جس میں انہیں بیرون ملک “دشمن” تنظیموں کے ساتھ رابطے ختم کرنے کی تنبیہہ کی گئي ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 700 صحافیوں اور عوامی شخصیات کو یہ پیغام موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ “بیرون ملک مقیم دشمن عناصر کے ساتھ تعاون، خط و کتابت یا دیگر ذرائع سے رابطے کرنا جرم ہے اور ایسا کرنے والے کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ یہ ایس ایم ایس آخری تنبیہہ ہے۔”
قانون ساز علی مطہری کا کہنا ہے کہ اس پیغام نے “صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ سائبر پولیس کو لازماً سراغ لگانا چاہیے کہ یہ پیغام کس نے اور کہاں سے بھیجا ہے اور جو نتائج آئیں عوام کو ان سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے عدلیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ چند صحافی، جن کو یہ پیغام ملا ہے، نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
ایران اپنے شہریوں کو کسی بھی ایسے ادارے سے بات کرنے سے روکتا ہے جو فارسی زبان میں بیرون ملک سے نشریات پیش کرے، جیسا کہ بی بی سی کی فارسی سروس اور وائس آف امریکا۔
ابھی اپریل میں چار صحافیوں کو پانچ سے دس سال قید کی سزائیں سنائی تھیں، جن پر غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ “ملی بھگت” اور “قومی سالمیت” کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے۔ ان صحافیوں میں سے بیشتر اصلاح پسند ابلاغی اداروں سے وابستہ تھے۔ انہیں پاسداران انقلاب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ان مغربی حکومتوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والے دخل اندازوں کے نیٹ ورک کا رکن ہیں، جو ایران کے ساتھ معاندانہ رویہ رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران آزادی اظہار کے لحاظ سے دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...