... loading ...

حکومت مالدیپ نے ایران کے ساتھ اپنے 40 سالہ سفارتی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے، اور کہا ہے کہ ایران کی پالیسیاں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا خود مالدیپ کے امن، استحکام اور تحفظ سے تعلق ہے۔
بحر ہند میں واقع جزائر پر مشتمل اس ننھے سے ملک کی آبادی ساڑھے 3 لاکھ کے قریب ہے اور تقریباً تمام آبادی مسلمان ہے اور سعودی عرب سے کافی قریبی تعلقات رکھتی ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب نے مالدیپ میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا، جس سے کاروباری راستے بھی کھلے ہیں۔
گزشتہ ماہ ترکی میں ہونے والے اسلامی اجلاس ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ “اچھے پڑوسی ہونے، مقامی معاملات میں عدم مداخلت، اپنی آزادی و خطے کی سالمیت کے احترام اور اسلامی کانفرنس کی تنظيم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اختلافات کو حل کرنے” کے اصولوں پر مبنی پالیسی بنائے۔” وزارت خارجہ نے کہا۔ مالدیپ ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ او آئی سی کی سفارشات کے عملی نفاذ سے اپنی وابستگی ظاہر کرے۔
رواں سال کے اوائل میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اس وقت سنگین رخ اختیار کرگئے تھے جب معروف شیعہ رہنما کو سعودی عرب میں پھانسی دے دی گئی تھی، جس پر ایران میں سعودی مخالف مظاہرے بھی ہوئے تھے۔ اس وقت بھی دونوں ممالک کی سردمہری جاری ہے یہاں تک کہ عالمی اسلامی اجتماع حج بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ رواں سال اپنے حاجیوں کو سعودی عرب نہیں بھیجے گا۔ گزشتہ سال حج کے موقع پر ہونے والی بھگدڑ میں ایران کے 464 حاجی جاں بحق ہوئے تھے۔
مالدیپ کے صدر مامون عبد القیوم نے 2013ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کے متعدد دورے کیے تھے اور دہشت گردی کے خلاف 34 رکنی اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت بھی اختیار کی تھی۔
ایف بی آر نے اصل آمدن معلوم کرنے کیلئے پچاس کے قریب نجی اسپتالوں میں ان لینڈ افسران بھیج دیے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث پونے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگوں اور اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے ،سینئر افسر کی گفتگو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں...
اس قسم کے بیانات مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکی حکام عرب ممالک امن عمل سے دور ہونے لگے، وزیر دفاع کے حالیہ بیانات پر ناراضگی کا اظہار واشنگٹن نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور...
بغیر اجازت کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی کراچی میں کمرشل کرکٹ کیلئے پی سی بی اور آ ر سی اے کے کی اجازت ضروری ہوگی،پی سی بی پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی عائد ...
بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے،کرسمس تقریب سے خطاب، مسیحی برادری کے رہنماؤں کا اظہار تشکر چیف آف ڈیفنس فورسز کی کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد، امن، ہ...
وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے،میں نے کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دی، مذاکرات یا احتجاج، بانی نے اختیارات اچکزئی اور ناصر عباس کو دیدیے قبائل تجربہ گاہ نہیں، ملٹری آپریشن معاملے پر عمران خان کے موقف پر قائم ، کمسن زینب کے دل کا آپریشن، زینب کے نام پر ٹ...
اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرورہے ، تحریک انصاف سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں، کامران ٹیسوری بہترین عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا اعتماد بحال کر دیا،مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے اور میں کہتا ہوں پی...
غریبوں کا خیال رکھنا ہی ہمارا منشور ہے، سندھ حکومت عوام کی صحت سہولت کیلئے کام کررہی ہے شعبہ صحت میں سندھ کا مقابلہ صوبوں سے نہیں ،دنیا سے ہے، مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریبوں کا خیال رکھنا ہی ہمارا منشور ہے،روٹی، کپڑا ا...
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور آئی ایل ایف کے ضلعی صدر کے درمیان شدید تلخ کلامی انصاف لائرز فورم پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا پشاور(بیورورپورٹ) علیمہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر ناراضی کے اظہار کے بعد ایک نیا تنازع...
حکومت، پاک فوج کی کوششوں اور عوام کی ثابت قدمی سے پاکستان استحکام، عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، فلسطینی ریاستکیلئے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ آرمی چیف کی کمانڈرز کو میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت...
عمران خان کا حکم آئے تو تیاری ہونی چاہیے، ہمارے احتجاج میں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا ہمارے لیے لیڈر کا اشارہ کافی ، اسی دن لبیک کہا تھا، آئی ایس ایف کارکنان سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے آئی ایس ایف کو اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے ک...
مئی کی جنگ میں آزاد کشمیر کے لوگ افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعاگو تھے مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں، تقریب سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مئی کی جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔مظفرآباد میں ط...
ہم خوشامدی سیاست کے قائل نہیں، حق بات کریں گے،ہماری پاکستان سے وفاداری اور دوستی کو تسلیم کیا جائے حکمران امریکا کی سوچ کو بغیر سمجھے اپناتے ہیں، حکمران اسلام کی پیروی کریں،دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ او...