... loading ...

امریکا کے تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے دنیا کے 10 مسلم ممالک میں ایک سروے کیا ہے، جس میں عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ملکی قوانین پر قرآن مجید کے اثرات چاہتے ہیں؟ سروے پاکستان کے علاوہ فلسطین، اردن، ملائیشیا، سینیگال، نائیجیریا، انڈونیشیا، لبنان، ترکی اور برکینا فاسو میں کیا گیا۔ نتیجے کے مطابق قوانین پر قرآن مجید کے اثرات کو غالب دیکھنے کے خواہشمندوں میں پاکستانی سب سے آگے ہیں، جن کی 78 فیصد تعداد قرآنی تعلیمات کا سختی سے نفاذ چاہتی ہے۔

سروے میں حصہ لینے والوں کے سامنے تین سوالات رکھے گئے تھے، ایک: قرآن مجید کے قوانین کا سختی سے اطلاق، دو: اسلامی اقدار و ضابطوں کی پیروی، لیکن سختی سے نفاذ نہیں، تین: قانون پر قرآن کا اثر نہیں ہونا چاہیے۔ ان میں سے صرف ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ پاکستان میں تین چوتھائی سے بھی زیادہ افراد نے کہا کہ وہ قانون میں قرآن مجید کی مکمل پیروی چاہتے ہیں۔ صرف 16 فیصد افراد ایسے تھے جن کا کہنا تھا سختی سے نفاذ نہیں ہونا چاہیے لیکن اسلامی اقدار و ضابطوں کی پیروی ہونی چاہیے جبکہ ایسے افراد کی تعداد محض 2 فیصد رہی جو شرعی قوانین کا اطلاق نہیں چاہتے۔
پاکستان کے بعد سب سے زیادہ تعداد فلسطین میں نظر آئی جہاں 65 فیصد افراد نے قرآنی قوانین کے سختی سے نفاذ کے حق میں رائے دی۔ اردن میں یہ تعداد 54 فیصد اور ملائیشیا میں 52 فیصد رہی۔ اس کے بعد سینیگال میں 49، نائیجیریا میں 27، انڈونیشیا میں 22، لبنان میں 15، ترکی میں 13 اور برکینا فاسو میں صرف 9 فیصد افراد نے اس رائے سے اتفاق کیا۔
اسلامی قوانین کی پیروی لیکن سخت اطلاق نہ کرنے کے سوال کے حق میں پاکستان میں 16 فیصد افراد دکھائی دیے۔ فلسطین میں یہ تعداد 23 فیصد رہی جبکہ اردن میں 38، ملائیشیا میں 17، سینیگال میں 33، نائیجیریا میں 17، انڈونیشیا میں 52، لبنان میں 37، ترکی میں 38 اور برکینا فاسو میں 27 فیصد افراد اس رائے کے حامی دکھائی دیے۔
ملکی قوانین پر قرآن مجید کے اثرات نہیں ہونے چاہئیں، اس رائے کے حق میں سب سے زیادہ آرا افریقی ملک برکینا فاسو میں دی گئیں جہاں 60 فیصد افراد نے اس سے اتفاق کیا۔ لبنان اور نائیجیریا میں یہ تعداد 42، 42 فیصد، ترکی میں 36 فیصد، ملائیشیا میں 17 فیصد، سینیگال میں 16 فیصد جبکہ فلسطین میں 8 اور اردن میں 7 فیصد افراد کی یہ رائے رہی۔ پاکستان میں صرف دو فیصد عوام قرآن مجید کا ملکی قوانین پر اثر و رسوخ نہیں چاہتے۔
اس نتیجے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان، فلسطین، اردن، ملائیشیا اور سینیگال میں نصف سے زیادہ آبادی چاہتی ہے کہ ان کے ملکی قوانین قرآن مجید کی سختی سے پیروی کریں۔ اس کے مقابلے میں برکینا فاسو، ترکی، لبنان اور انڈونیشیا میں ایک چوتھائی سے کم افراد نے اس سے اتفاق کیا۔
یہ سروے گزشتہ سال 5 اپریل سے 21 مئی کے دوران کیا گیا تھا، جس میں 10 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ ان 10 ممالک میں ایسے بھی ہیں جہاں غیر مسلموں کی اچھی خاصی آبادی پائی جاتی ہے جیسا کہ نائیجیریا جہاں نصف آبادی غیر مسلم ہے۔ لبنان میں بھی 45، برکینا فاسو میں 40 اور ملائیشیا میں 36 فیصد آبادی غیر مسلم ہے۔ اس لیے اگر مسلم آبادی میں دیکھیں تو ملائیشیا میں اسلامی قوانین کے سختی سے نفاذ کے حق میں 78 فیصد مسلمان دکھائی دیے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...