... loading ...

قطر نیشنل بینک کا خفیہ ڈیٹا منظر عام پر آ گیا ہے جس میں الجزیرہ کے صحافیوں کے علاوہ شاہی خاندان اور برطانوی جاسوسوں کی معلومات بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں ذاتی بینک کھاتے اور پاس ورڈز تک موجود ہیں۔
قطر نیشنل بینک نے کہا ہے کہ وہ مبینہ ہیک پر تحقیقات کررہا ہے جس میں ان کے صارفین کی بڑی تعداد کے نام اور پاسورڈز سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 1.4 گیگابائٹس کا ڈیٹا ہے جو کسی نامعلوم شخص نے آن لائن کردیا ہے۔ اس میں 1200 افراد اور اداروں کے بارے میں معلومات ظاہر ہوئی ہیں۔ ان میں معروف ٹیلی وژن چینل الجزیرہ کے لیے کام کرنے والے متعدد صحافیوں کی بینک تفصیلات بھی شامل ہیں۔ دوحہ نیوز کے مطابق ملک کے خفیہ اداروں، سیکورٹی اداروں یہاں تک کہ حکمران الثانی خاندان کے بارے میں فائلیں بھی موجود ہیں۔
ظاہر کیا گیا ڈیٹا مختلف فولڈرز میں ہے جن کے نام ‘الجزیرہ’، ‘الثانی’، ‘دفاع وغیرہ’، ‘جاسوس، خفیہ’ جیسے ہیں۔
الجزیرہ کے ایک سابق ملازم گورڈن ہکی نے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست نے پیغام کیا کہ آپ کے قطری بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ ‘جاسوس’ کے فولڈر میں ہیں۔ “میں سمجھا یہ کوئی مذاق تھا، لیکن دوست نے یہ تک پوچھا کہ کیا واقعی میں جاسوس تھا؟ یہ میرے لیے بہت سنگین الزام ہے۔”
ایک اور الجزیرہ صحافی برنارڈ اسمتھ نے کہا کہ ان کے ذاتی اکاؤنٹ کی منظر عام پر آنے والی تفصیلات درست ہیں۔ جیسا کہ پاسورڈز اور رابطے وغیرہ۔ “مجھے یہ سب آن لائن دیکھ کر بہت حیرت ہوئی۔”
قطر نیشنل بینک نے اپنے بیان میں تسلیم تو نہیں کیا کہ ڈیٹا لیک ہوا ہے، لیکن یہ ضرور کہا ہے کہ وہ ان دعووں کی تحقیقات کررہا ہے۔
یہ مشرق وسطیٰ کے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے اور رواں ماہ کے اوائل میں ہی اس نے سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے سات فیصد منافع کا اعلان بھی کیا ہے جو تقریباً 800 ملین ڈالرز تک ہے حالانکہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں نے معیشت کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...