... loading ...

یورپ کی طرف ہجرت کرنے والے تقریباً 500 افراد بحیرۂ روم میں کشی ڈوبنے سے مارے گئے ہیں۔ یہ حادثہ اٹلی اور لیبیا کے درمیان سمندر میں پیش آیا اور اس کی خبر دو بین الاقوامی اداروں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور بین الاقوامی انجمن برائے مہاجرت نے ان 41 بچ جانے والے افراد کے بیانات کی روشنی میں دی ہے، جنہیں ایک کمرشل بحری جہاز نے سنیچر کی شب بچایا تھا۔ یہ حالیہ چند سالوں میں اپنی نوعیت کے بڑے حادثوں میں سے ایک ہے۔
ایک طرف جہاں زمینی راستے سے مہاجرین اور تارکین وطن کی بڑی تعداد یورپ کا رخ کر رہی ہے اور اب تک 10 لاکھ سے زیادہ مہاجر یورپ میں سکونت اختیار کر چکے ہیں، جن کی اکثریت کا تعلق خانہ جنگی کے شکار شام، افغانستان اور عراق سے ہے۔ وہیں پر شمالی افریقہ سے بھی بڑی تعداد ایک اچھی زندگی کے خواب سجائے سمندری راستے سے یورپ جارہی ہے جو حد سے زیادہ بھری ہوئی کشتیوں کے ذریعے لیبیا سے اٹلی پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد اس خطرناک کوشش میں مارے گئے ہیں۔
ان دونوں معتبر عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ 200 افراد گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحلی شہر طبرق سے روانہ ہوئے تھے جو بحیرۂ روم میں ایک بڑی کشتی کے ذریعے یورپ پہنچنا چاہتے تھے جس میں پہلے ہی سینکڑوں افراد سوار تھے۔ یہ افراد ایک کشتی کے ذریعے پہلے سے مسافروں سے بھری ہوئی کشتی تک پہنچے اور ان کی منتقلی کے ساتھ ہی وہ ڈوبنے شروع ہوگئی۔ بھگدڑ کے دوران مسافروں نے سمندر میں کودنا شروع کردیا تاکہ وہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اپنی جانیں بچائیں لیکن بہت کم لوگ ہی بچ سکے اور بڑی تعداد سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئی۔ مارے جانے والے عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔
بین الاقوامی ادارۂ مہاجرت نے اسے ایک دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کریں گے تاکہ اسباب کا بھی علم ہو سکے اور انہیں اسمگل کرنے والے مجرموں کو بھی قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ اقوام متحدہ کے مطابق بچنے والوں میں 23 صومالی، 11 ایتھوپیئن، چھ مصری اور ایک سوڈانی شامل ہیں۔
گزشتہ سال اپریل ہی کے مہینے میں وسطی بحیرۂ روم میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 772 افراد مارے گئے تھے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2013ء میں بھی اسی علاقے میں ایک کشتی ڈوبی تھی جس میں 800 افراد کی جانیں گئی تھیں۔ ایسے بھی کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں 400 سے 500 افراد کی جانیں گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...