... loading ...
بحیرۂ جنوبی چین میں چین کی موجودگی میں اضافے کو دیکھتے ہوئے امریکا نے اپنی نئی فوجی ٹیکنالوجی کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ہیں ڈرون آبدوزیں۔
گزشتہ چھ ماہ میں پینٹاگون نے اپنے اس “خفیہ” پروگرام پر سے بارہا پردہ اٹھایا ہے، جو زیر آب چلنے والی ایسی آبدوزوں کے حوالے سے ہے، جس میں کوئی اہلکار نہیں ہوگا۔ یوں امریکا اس اہم علاقے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گا۔
امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے ایشیا میں فوجی حکمت عملی کے حوالے سے ایک تقریر میں خاص طور پر ان ڈرون آبدوزوں کا ذکر کیا اور اشارہ کیا کہ بحیرۂ جنوبی چین میں ممکنہ طور پر ان کا استعمال ہو سکتا ہے جو اتھلے پانی کا بہت بڑا آبی سمندر ہے۔
گزشتہ جمعے کو بحیرۂ جنوبی چین میں امریکی جنگی بحری جہاز کا دورہ کرنے والے آشٹن کارٹر نے کہا کہ پینٹاگون مختلف حجم اور صلاحیتیں رکھنے والی آبدوزوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے جو ان اتھلے پانیوں میں بھی چل سکتی ہیں جہاں انسانی اہلکاروں پر مشتمل آبدوزیں نہیں جا سکتیں۔
اس نئی ٹیکنالوجی سے پردہ اٹھا کر امریکا اپنے حریفوں یعنی چین اور روس پر اپنی عسکری برتری ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ مغربی بحر الکاہل میں ان ممالک کے ساتھ کشیدگي بڑھنے کے بعد ڈرون آبدوزیں امریکا کے لیے اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔ امریکا اگلے سال ان آبدوزوں میں 8 ارب ڈآلرز کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ یقینی بنائے کہ اس کے پاس دنیا کی سب سے جدید زیر آب اور آبدوز شکن قوت ہے۔
چھوٹی، دور سے چلائے جانے کے قابل یہ آبدوزیں ممکنہ طور پر ہتھیار بھی لے جا سکتی ہیں۔ گزشتہ موسم خزاں میں امریکی بحریہ نے 10 فٹ کی ایک ڈرون آبدوز کی رونمائی کی تھی۔ اس کا پہلا تجربہ ابھی موسم گرما میں کیا جائے گا۔ امریکا کو امید ہے کہ اگر تجربات کامیاب ہوئے تو 2020ء تک انہیں مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا۔
اس میں امریکا کو درپیش سب سے بڑی رکاوٹ انہیں اتنا طاقتور بنانا ہے کہ وہ زیادہ عرصے تک زیر آب رہ سکیں اور اپنے چلانے والوں سے رابطے رکھ سکیں۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...