... loading ...

صدر اوباما آئندہ 60 دنوں میں فیصلہ کریں گے کہ آیا 28 صفحات کی اس دستاویز کی رازدارانہ حیثیت ختم کی جائے یا نہیں، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ نائن الیون حملوں سے سعودی عرب کے تعلق کو بیان کرتی ہے۔
نائن الیون حملوں پر کانگریس کی مشترکہ انکوائری کمیٹی کے رکن باب گراہم کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے انہیں بتایا کہ اس معاملے پر فیصلہ ایک سے دو ماہ میں لے لیا جائے گا۔ یہ گراہم ہی تھے کہ جنہوں نے ان دستاویزات کو عام کرنے پر زور دیا تھا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بالآحر دو سال بعد یہ معاملہ اس جگہ تک آ گیا ہے کہ صدر اس پر فیصلہ کریں گے۔
سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور اس کے بعد براک اوباما کی انتظامیہ نے بھی ان دستاویزات کو ظاہر کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اس کے نتیجے میں قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم دراصل نائن الیون میں سعودی عرب کے کردار کو چھپانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ ان حملوں میں لگ بھگ 3 ہزار افراد مارے گئے تھے۔
اب خلیجی رہنماؤں کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے صدر اوباما کے دورۂ سعودی عرب سے پہلے ایک مرتبہ پھر ان پر سخت دباؤ ڈالا گیا ہے۔ ایک سینیٹر کرسٹن گلیبرینڈ کہتی ہیں کہ ان کے خیال میں یہ دستاویزات، جو وہ دیکھ چکی ہیں، نائن الیون میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے پیش کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں اندازہ کہ سعودی حکومت اس پر کیا ردعمل دکھائے گی لیکن میرے خیال میں یہ محض معلومات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزات صدر اوباما کے دورۂ سعودی عرب سے پہلے جاری ہونی چاہئيں تاکہ وہاں پر اس بارے میں گفتگو ہو سکے۔
وائٹ ہاؤس کے پریس ترجمان جوش ارنیسٹ کا کہنا ہے کہ نائن الیون کمیشن کی تحقیقات ثابت کر چکی ہیں کہ ان حملوں میں سعودی حکومت یا کسی سینئر عہدیدار کا القاعدہ کو فنڈ دینا ثابت ہوتا ہے۔
11 ستمبر 2001ء کو مبینہ طور پر القاعدہ کے 19 ہائی جیکرز نے چار ہوائی جہازوں کو اغوا کیا۔ ان میں سے دو جہاز نیو یارک کی عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دونوں ٹاورز سے جا ٹکرائیں جبکہ ایک جہاز پینٹاگون کی عمارت پر گرایا گیا جبکہ ایک پنسلوینیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ ان 19 میں سے 15 ہائی جیکرز سعودی باشندے تھے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...