... loading ...
بنگلہ دیش میں عدالت میں سیاست اس بری طرح داخل ہو چکی ہے کہ انٹرنیشنل کرائسس گروپ نے اپنی رپورٹ میں یہ تک کہا ہے کہ عدالتیں بجائے قانون کی حکمرانی کو سہارا دینے کے، اس کی بیخ کنی کر رہی ہیں۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں قائم عالمی انجمن نے “سیاسی تنازع، شدت پسندی اور مجرمانہ انصاف” نامی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں عوامی لیگ کی حکومت کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ جرائم کے خاتمے کے بجائے حزب اختلاف کو کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی وجہ سے جیلیں بھر چکی ہیں اور عدالتیں، جو ویسے ہی فریق بنی ہوئی ہیں، اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہیں۔
رپورٹ کہتی ہے کہ اب ایک ایسا نظام انصاف بنگلہ دیش میں موجود ہے جو دو انتہاؤں کے درمیان جھول رہا ہے: عام مقدمات میں انتہائی سست اور ناکارہ اور سیاسی مقدمات میں انتہائی تیز اور اہم پہلوؤں کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ کرنے والا۔
عالمی انجمن کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ایسا عدالتی ماحول ملک میں شدت پسندی کو فروغ دے رہا ہے اور 2015ء میں سیکولر بلاگرز اور غیر ملکیوں کا قتل اور فرقہ ورانہ اور مذہبی اقلیتوں پر علانیہ حملے اسی کا شاخسانہ تھے۔ رپورٹ حکمران عوامی لیگ اور حزب اختلاف کی اہم جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے درمیان تنازع کے بارے میں کہتی ہے کہ یہ اب اپنی انتہاؤں کو پہنچ چکا ہے اور ملک میں بحران کا بنیادی سبب ہے۔
عوامی لیگ نے جنوری 2014ء میں برسر اقتدار آنے کے بعد چند ہی مہینوں میں حزب اختلاف کے 24 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کو مقدمات میں گھسیٹا۔ ان میں بی این پی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل فخر الاسلام عالمگیر، دو جوائنٹ سیکرٹریز جنرل اور متعدد اسٹینڈنگ کمیٹی اراکین شامل ہیں جبکہ 1971ء کی جنگ میں مبینہ جرائم پر جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو بھی پھانسی دے دی گئی۔ گو کہ رپورٹ بی این پی اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ہڑتال کو بھی پرتشدد قرار دیتی ہے لیکن حکومت کے رویے سے خاص طور پر نالاں دکھائی دیتی ہے۔ حکومت سیاسی مخالفین اور ناقدین کو غائب کر رہی ہے، تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور ماورائے عدالت قتل تک جا رہے ہیں، اس لیے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کے قانونی مطالبوں کو تسلیم کرے۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...