... loading ...

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مشرقی صوبہ کنڑ میں خودکش بم دھماکوں میں 25 افراد کی ہلاکت کےبعد افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ متوقع طور پر مارچ میں ہونے والے مذاکرات سے انکار کردیا ہے جب کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹوعبد اللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امن مذاکرات اور افغان قوم کے خلاف تشدد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے ان حالات میں مذاکرات ممکن نہیں۔
دوسری جانب کابل اور کنٹر میں خودکش حملوں کے بعد افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے صوبہ فراح میں آپریشن کر کے 40 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب خودکش حملہ آورنے سکیورٹی فورسزکو نشانہ بنایا جب کہ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کنڑ میں ہونے والے دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔
رواں ماہ چار فریقی گروپ کے دو اجلاس پاکستان اور کابل میں ہو چکے ہیں۔جس کے بعد واضح کردیا گیا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مارچ کے پہلے ہفتے میں براہ راست مذاکرات متوقع ہیں۔درحقیقت خود افغان حکومت میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سےایک گہری تقسیم موجود ہے۔ افغان حکومت میں موجود بھارت کے حامی عناصر پاکستان کے کردار کے ساتھ طالبان سے مذکراتی عمل کو ہر قیمت پر سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ گزشتہ برس طالبان کے امیر ملا محمد عمر کے انتقال کی خبر عین مذاکرات کے روز افشا کرکے مذاکراتی عمل کو ختم کردیا گیا تھا ۔ جس کے بعد افغانستان، پاکستان، امریکااور چین کے نمائندوں پر مشتمل چار ملکی ایک گروپ کو متحرک کرکے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ماحول سازگار بنانے کی کوشش کی گئی۔ مگر طالبان اور افغان حکومت کے مابین عین مذاکرات سے چند روز قبل ایک مرتبہ پھر افغان حکومت میں بھارت حامی لابی نے مذاکراتی عمل سبوتاژ رکرنے کی کوشش کی ہے۔
طالبان پہلے سے یہ موقف رکھتے ہیں کہ وہ قابض افواج کی افغانستان میں موجودگی تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔ چنانچہ طالبان کے حملے پہلے سے جاری ہیں۔ اور وہ حالیہ دنوں اور اگلے ہفتوں میں مزید تیزی اختیار کرنے والے ہیں ۔ کیونکہ طالبان عام طور پر سردی کا زور ٹوٹنے پر اپنے حملوں میں بھی تیزی لے آتے ہیں۔ افغانستان کے کچھ ذرائع نے وجود ڈاٹ کام کو تصدیق کی ہے کہ طالبان اس مرتبہ پہلے سے کہیں زیادہ تیاریوں میں نظر آتے ہیں اور وہ اگلے چند ہفتوں میں قابض افواج اور افغان حکومت کے خلاف ایک زبردست معرکہ برپا کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ جس کے تحت وہ اس مرتبہ افغانستان کے زیادہ بڑے شہروں پر قبضہ کرنے کیے تیاریاں کر چکے ہیں۔ افغان حکومت اس صورتِ حال پر زیادہ پریشان ہے ۔ کیونکہ حالیہ مزاحمت کی لہر افغانستان میں موجودہ حکومت کو اکھاڑنے کی حکمت عملی پر بھی کام کررہی ہے۔ افغان حکومت نے ان حالات میں ایک مرتبہ پھر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو تقویت دی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...