... loading ...

امریکا اور روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی شام میں گولیوں اور توپوں کی گھن گرج رک گئی ہے جو گزشتہ پانچ سالوں سے بدترین خانہ جنگی سے دوچار ملک کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ اس عرصے میں دو لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جبکہ ایک کروڑ سے زیادہ بے گھر ہیں۔
شام میں حکومت، اس کے اہم اتحادی روس اور حزب اختلاف کے 97 گروہوں نے اس عارضی جنگ بندی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں سکون ہو چکا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دارالحکومت دمشق اور اہم شہر حلب میں توپیں اور بندوقیں خاموش دکھائی دیں۔ جبکہ لاذقیہ، حمص اور حماۃ نے بھی سکون کا سانس لیا ہے۔ سنیچر کی صبح ایک عرصے کے بعد شام کے لوگوں کی آنکھیں گولیوں کی گھن گرج کے ساتھ نہیں کھلیں۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفن دی مستورا نے کہا ہے کہ اگر فائر بندی جاری رہی تو 7 مارچ کو امن مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔ اس دوران امداد کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا جو معاہدے کا اہم نکتہ ہے۔
شام میں جنگ بندی کی گزشتہ تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور امریکا اور روس نے اب بھی خبردار کیا ہے کہ نئے معاہدے کو میدان عمل میں لاگو کرنا مشکل ہوگا۔ یہ سوال تجزیہ کاروں نے بھی اٹھایا ہے کہ شام کے پیچیدہ جنگی محاذوں پر یہ فائر بندی کس طرح لاگو ہوگی بالخصوص اس صورت میں کہ داعش اور جھبۃ النصرہ کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا کی سفیر سمانتھا پاور نے تسلیم کیا کہ اس میں کچھ شکوک ضرور ہیں کہ یہ جنگ بندی برقرار بھی رہ پائے گی یا نہیں لیکن تشدد کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر موقع ہمارے پاس میسر نہیں۔
دوسری جانب ترکی نے جنگ بندی کے باوجود روس کے فضائی اور شامی صدر بشار الاسد کی افواج کے زمینی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روس “دہشت گردوں” کے نام پر اب تک بشار کے مخالفین کو ہی ٹھکانے لگاتا رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو روس کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ معاہدے کے بعد ‘اعتدال پسند حزب اختلاف’ پر بمباری نہیں کرے گا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی گاتلوف کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ جنگ میں ایک ‘ٹرننگ پوائنٹ’ ثابت ہو سکتا ہے۔ بشار الاسد کے ایک اور حامی ایران نے بھی کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ حکومت معاہدے کی پابند رہے گی۔

دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...