... loading ...

نیب (قومی احتساب بیورو) نے عدالت عالیہ سندھ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی مد میں سرکاری خزانے کو 5 ارب روپے نقصان پہنچانے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا، جو گرفتاری سے بچنے کے لیے پی پی پی کے خود ساختہ جلاوطن رہنما کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل شرجیل میمن کی جانب سے دو مختلف پٹیشنز دائر کی گئی تھیں، جن میں سے ایک میں ضمانت قبل از گرفتاری اور دوسری پٹیشن میں ان کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے کی درخواست کی گئی تھی۔سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے شرجیل انعام میمن نے اپنی پٹیشن میں کہا تھا کہ جب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد بدعنوانی کے اداروں نے سیاست دانوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا ہے ذرائع ابلاغ کے ذریعے سے اُن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نیب بدعنوانیوں کے حوالے سے ان کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب نے اس پر اپنا جواب داخل کراتے ہوئے یہ کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات نے سرکاری خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے، جس کی تحقیقات کا آغاز خود ان ہی کے ایک ڈائریکٹر کی تحریری درخواست پر کیا گیا ہے۔نیب کو ملنے والی مذکورہ درخواست کے مطابق شرجیل میمن نے اشتہارات کی مد میں 5 ارب روپے کی منظوری دی تھی، جس میں سے تین ارب روپے بدعنوانیوں کی نذر ہوگیے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اشاعت کے لیے اشتہارات کی تقسیم میں اپنے عہدے کا ناجائز استعمال بھی کیا۔
نیب نے اس درخواست کی روشنی میں کا مزید کہا ہے کہ سابق انفارمیشن سیکریٹری ذوالفقار شالوانی اور دیگر عہدیدار، جن میں منصور راجپوت بھی شامل ہیں، محکمہ اطلاعات کے فنڈز کی خرد برد میں شریک ہیں۔اسی لئے شرجیل انعام میمن اور انعام اکبر کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...