... loading ...

نکیال کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے درمیان خو نی تصادم میں پیپلز پارٹی کے کارکن 65 سالہ چوہدری منشی کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر وزیر اعظم کی اپیل پر آج پورے آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منا یا جارہا ہے۔ اطلا عات کے مطا بق دونوں تنظیموں کے درمیان سیاسی کشید گی عروج پر ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوٹلی روڑ بند کردیا اور پورے کوٹلی شہر اور مضا فات میں دکانیں ،اسکول اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ پولیس کے علاوہ کئی علاقوں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے ایک پریس کا نفرنس کے دوران الزام لگا یا ہے کہ وفاقی وزراء بے جا دخل اندازی اور اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کو ان حربوں سے فتح نہیں کرسکتے،تاہم اگر انہیں کشمیر فتح کرنے کا شوق ہے تو وہ آزاد کشمیر کے بجائے سری نگر فتح کریں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجا فاروق حیدر نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لا شوں کی سیاست کررہی ہے اور اس واقع سے بھی وہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کو شش کررہی ہے۔ مبصرین کے نزدیک آزاد کشمیر میں عملاََ دونوں جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کی ہے اور دونوں جماعتیں ہر ایک اخلاقی بند ش سے آزاد ،صرف اور صرف حکومت حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی دونوں طرف کی اہم شخصیات کو پہاڑی بکرے اور سانڈ تک کے القابات کی تشبیہات دی گئی۔ عملی طور پر اگر دیکھا جائے توجسٹس غلام مصطفیٰ گل کو چیف الیکشن کمیشن تعینات تو کیا گیا ہے ،لیکن ابھی انہوں نے مکمل طور پر چارج بھی نہیں سنبھالا ہے کہ انتخابی بخار بڑھ چکا ہے اور بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جہاں تک نکیال کوٹلی کا تعلق ہے وہاں سے ہمیشہ مسلم کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان یا پھر راجپوت فیملی انتخابی معرکہ سر کرلیتی تھی ،لیکن پچھلے انتخاب میں غیر متوقع طور پر پیپلز پارٹی کے جاوید بڑھانا ،جن کا تعلق گوجر فیملی سے ہے ،کامیاب ہوئے۔ یہ کا میابی مسلم لیگ کو ابھی تک ہضم نہیں ہوئی۔ مبصرین کے نزدیک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان موجودہ کشمکش اگر اسی طرح جاری رہی تو جولائی کے انتخابات التوا میں بھی پڑسکتے ہیں۔ معروف صحافی سید عارف بہار سے وجود ڈاٹ کام نے اس صورتحال کو سمجھنے کیلئے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اوور کانفیڈنس کی شکار ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ جولائی میں ہونیوالے انتخابات میں بھر پور کا میابی حاصل کرے گی اور ادھر پیپلز پارٹی سیاسی شہادت چا ہتی ہے۔ ان دو تنظیموں کے درمیان رسہ کشی آزاد کشمیر کے جمہوری نظام کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...