... loading ...

مہاجرین جموں وکشمیر 1990 کے ایک نما ئندہ وفد نے چیرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک خصوصی ملاقت میں پاکستان اور آزادکشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کی طرف سے دورہ مظفرآباد کے دوران مہاجرین کشمیر کر نظر انداز کئے جانے، مسائل کی دلدل میں پھنسے مہاجرین کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافہ نہ کئے جانے پر چیئرمین کشمیر کمیٹی سے شدید احتجاج کیا۔ وفد میں مہاجرین کے نمائندگان عزیر احمد غزالی، راجہ اظہار خان، محمد اقبا ل اعوان، چوہدری محمد مشتاق، سردار لیاقت اعوان، چوہدری محمد اسماعیل، فیروز دین اوردیگر افراد شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وفدنے چیئرمین کشمیر کمیٹی پر واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہی نہیں بلکہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کا وکیل بھی ہے۔ کشمیری جہاں بھارت سے آزادی کے لئے جہاد کر رہے ہیں وہیں کشمیری تکمیل پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیری مہاجرین اس جدوجہد کے متاثرہ فریق ہیں جو بھارت کا ظلم سہہ کر ہجرت پر مجبور ہوئے۔ حکومت پاکستان کی اخلاقی، قانونی، شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ مہاجرین کشمیرکو باوقار زندگی کا موقع فراہم کرے۔ مہاجرین کشمیر نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو مہاجرین مکہ کے ساتھ انصار مدینہ کی مواخات کا حوالہ بھی دیا۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی حالت زار میرے لئے بہت ہی دکھ کا باعث ہے۔ میں مہاجرین کشمیر کے کرب میں ان کے ساتھ ہوں۔ حکومت پاکستان کی بے رخی اور لاپرواہی کا حصہ نہیں ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد از جلد وزیر اعظم پاکستان کو مہاجرین کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے اور مہاجرین کی آبادکاری کے سلسلے میں آمادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
وجود ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطا بق چیئرمین کشمیر کمیٹی مو لانا فضل الرحمان نے اس موقع پرانکشاف کیا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اورآزاد جموں و کشمیر کی حکومت اس بات پر متفق ہیں کہ مہاجرین جموں وکشمیر 1990کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافہ اور ان کی آباد کاری کے منصوبے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنا نا وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن اس کے باوجود یہ معاملہ لٹکایا کیوں جارہا ہے، وہ خود بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ کونسی قوتیں ہیں جو اس منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ مہاجرین جموں و کشمیر کے مسائل کے حل کے سلسلے میں، ہر ممکنہ کوشش و اقدامات کریں گے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...