... loading ...
قائد حریت سید علی گیلانی نے پاکستانی پارلیمنٹری پینل کی اس سفارش کہ ’’پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم سرفروشوں کی حوصلہ افزائی بند کرے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائے‘‘ کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد میں مصروف گروپوں کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔سری نگر کی معروف نیوز ایجنسی کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطا بق بزرگ رہنما سیدگیلانی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے کسی شوق یا کسی مشغلے کے تحت عسکریت کو نہیں اپنایا ، بلکہ یہ محض بھارت کی کشمیر مسئلے کو لیکر ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی ہے، جس نے اس صورتحال کو جنم دیا ہے اور جس کی وجہ سے جموں کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیاں تلف ہورہی ہیں۔انہوں نے کہانے کہ ممبر پارلیمنٹ اویس احمد لغاری کی سربراہی میں قائم پارلیمنٹری کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی سفارشات معذرت خواہانہ پالیسی کی مظہر ہیں اور ان کو اس کے سوا کوئی عنوان نہیں دیا جاسکتا کہ یہ بھارت کو خوش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان خدانخواستہ ان سفارشات کے تناظر میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی، تو یہ امریکا کی اس پالیسی کی تقلید ہوگی، جس کا اس نے افغانستان میں تجربہ کیا ہے۔ سید علی گیلانی نے البتہ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حوالے سے اس قسم کی طوطا چشمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور وہ ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔حریت چیر مین نے پاکستانی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد بازی میں کوئی قدم اْٹھانے کے بجائے دنیا کو یہ باور کرانے اور سمجھانے کی کوشش کرے کہ تحریکِ کشمیر کا عالمی دہشت گردی کے ساتھ کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہے، کشمیر ایک سیاسی، انسانی اور مقامی نوعیت کا مسئلہ ہے اور یہاں کے لوگ اپنے پیدائشی اور بنیادی حق، حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔بزرگ رہنمانے کہا کہ کشمیر اور پورے جنوب ایشیائی خطے میں امن قائم کرنے کی کُنجی البتہ بھارت کے پاس موجود ہے اور وہ چاہے تو کسی بھی طرح کے امن عمل میں کوئی رْکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی ہے۔بھارت مسئلہ کشمیر کے عوامی خواہشات کے مطابق حل کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ہر طرح کی بدامنی اور اتھل پتھل کا خاتمہ ہونا ایک یقینی امر ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...