... loading ...

ترکی کے شہر استنبول کے مرکزی سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر ایک زبردست دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات کے مطابق 9 جرمن سیاحوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا اس قدر زوردار اور طاقتور تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور کئی سیاحوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سڑک پر ایک میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ استنبول کے وسط میں واقع تاریخی چوک میں ایک شامی خودکش بمبار نے حملہ کیا ہے۔ ترک صدر نے دھماکے کے بعد انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہمیں دہشت گردی کا مل جل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔صدر ایردوآن نے کہا کہ ”ترکی کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ ہم دہشت گرد گروپوں کے ناموں یا مخففات میں کوئی فرق نہیں کرتے ہیں۔ اس خطے میں فعال تمام دہشت گردوں کا پہلا ہدف ترکی ہی ہوتا ہے کیونکہ وہ ان کے خلاف ایک ہی عزم سے لڑرہا ہے۔”
دھماکا ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے وسط میں واقع سلطان احمد اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بجے کے قریب بم دھماکا ہوا تھا۔ استنبول کے گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں دھماکے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سلطان احمد اسکوائر استنبول کی مشہور سلطان احمد المعروف نیلی مسجد اور مسیحیوں کے تاریخی گرجے، بعد میں مسجد اور اب عجائب گھر بننے والے آیاصوفیہ کے نزدیک واقع ہے اور یہاں ہر وقت غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ غیرملکی سیاح استنبول میں واقع تاریخی مقامات کی سیر کے لیے آئےتھے۔
گورنر آفس کے بیان کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ اس دھماکے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ترک پولیس نے چوک کو فوری سیل کردیا ہے۔
ترکی میں دارالحکومت انقرہ میں اکتوبر میں دو خودکش بم دھماکوں کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ان بم دھماکوں میں ایک سو تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ترک حکام نے حالیہ ہفتوں کے دوران داعش کے متعدد مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ استنبول میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔اس کے علاوہ ترکی کی سکیورٹی فورسز ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسند باغی گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے مسلح جنگجوؤں کے خلاف بھی کارروائی کررہی ہیں۔ ترکی اور اس کے اتحادی مغربی ممالک نے پی کے کے کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...