... loading ...
ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن کے باغیوں پر بمباری کرکے اور شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کوشش کرنے والے مسلح افراد کی حمایت کرکے خطے میں غربت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ شام کو تباہ کرنے سے خطے میں اُن کی حکومتیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی جو بشار مخالف باغیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ “کیا شام کا کمزور ہونا مسلمان پڑوسی ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا؟ کیا شام کی تباہی ترکی، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے استحکام کا سبب بنے گی؟ شام کی تباہی سے اسرائیل کے علاوہ اور کون خوش ہوگا؟”
ایران بشار الاسد کے حامیوں میں سے ایک ہے اور وہ سالوں سے ان کی حکومت کو فوجی اور سیاسی پشت پناہی فراہم کر رہا ہے۔ حسن روحانی کا کہنا ہے کہ داعش اور دیگر مسلح گروہ اپنے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے اسلام کو بدنام کر رہے ہیں اور ان کی وجہ سے مسلمان ریاستیں اپنے مشترکہ دشمن، یعنی اسرائیل، کو بھول چکی ہیں۔
روحانی نے بظاہر سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “گزشتہ سالوں میں تم نے امریکا سے کتنے بم اور میزائل خریدے؟ اگر یہ پیسہ غریب مسلمانوں میں تقسیم کیا جاتا تو آج کوئی بھوکا نہ سوتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد گزشتہ مارچ سے یمن پر بمباری کر رہا ہے جس نے ملک میں زبردست انسانی بحران کو جنم دیا ہے اور غربت کے سنگین مسائل کھڑے کیے ہیں، اور یہی وہ دو مسائل ہیں جو خطے میں بڑھتی ہوئی شدت پسند کو فروغ دے رہے ہیں۔
ایران کے صدر کا یہ تبصرہ ظاہر کرتا ہے کہ علاقائی بالادستی کے لیے ایران اور سعودی عرب کی باہمی کشاکش کتنی بڑھ چکی ہے۔ یہ دونوں ممالک گزشتہ چند سالوں میں بحرین، لبنان، شام اور یمن کے تنازعات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...